موٹاپے سے نجات کے لیے مددگار سیاہ بیج

4  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) کیا آپ بڑھتے جسمانی وزن یا توند سے پریشان ہیں؟ تو اس اضافی چربی کو گھلانے میں ہر جگہ آسانی سے دستیاب سیاہ بیج مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، جنھیں تخ ملنگا (تخم ملنگا) کے نام سے جانا جاتا ہے۔جی ہاں اگر آپ نکلے ہوئے پیٹ کو سپاٹ کرنا چاہتے ہیں تو تخ ملنگا اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے جبکہ دیگر طبی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔ یہ سیاہ بیج فائبر،

اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور الفا لائنولینک ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ موٹاپے سے نجات کے لیے بہترین آپشن ثابت ہوسکتا ہے، مگر اسے خشک حالت میں کھانا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ سیاہ بیج آخر کس کام آتے ہیں؟ تو اسے کھانے سے پہلے کچھ دیر کے لیے پانی میں بھگو دیں یا کسی مشروب میں ڈال کر پی لیں۔ اس کے نتیجے میں پیٹ دیر تک بھرا ہوا محسوس ہوگا یا کھانے سے پہلے بھگوئے ہوئے بیج چبانا زیادہ کھانے سے روکے گا، جس کی بدولت توند میں بہت تیزی سے کمی آتی ہے۔ ان بیجوں کے دیگر فوائد بھی ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔ تخ ملنگا فاسفورس اور میگنیشم سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ ہڈیوں کو صحت مند رکھنے میں مددگار جز ہیں۔ اسی طرح یہ پروٹین کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہیں جبکہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور الفا لائنو لینک ایسڈ امراض قلب کے حوالے سے کچھ تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ تخ ملنگا میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ اجزاءسے لڑتے ہیں، جس سے جلد کی مرمت کا نظام تیز ہوتا ہے اور جھریوں کے ابھرنے کی رفتار کم ہوجاتی ہے۔ گرمیوں میں معدے کی تیزابیت کا علاج آپ کے کچن میں یہ بیج ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہیں، جو کہ انسولین کی مزاحمت کی روک تھام میں مدد کرتے ہیں جبکہ بلڈ گلوکوز کی سطح بہتر کرنے کے ساتھ بلڈ پریشر کو بھی معمول پر لاتے ہیں۔ اس میں موجود فائبر آنتوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نظام ہاضمہ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…