یہ مزیدار پھل روزانہ کھانے سے آپ بلڈ پریشر سے مکمل نجات حاصل کر سکتے ہیں

12  دسمبر‬‮  2020

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلڈ پریشر ایسا خاموش قاتل مرض ہے جو کہ بہت عام بھی ہے جس کے دوران خون کی شریانوں اور اہم اعضاءپر تناﺅ بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض خطرہ بڑھتا ہے۔ مگر روزانہ صرف ایک کیلے کو کھانے کی عادت آپ کو ہائی بلڈ پریشر کا مریض بننے سے بچاسکتی ہے۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

روزانہ صرف 2 کیلے جسم پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں؟ ادارے بلڈ پریشر یوکے کی تحقیق کے مطابق کیلا پوٹاشم سے بھرپور پھل ہے جو کہ جسم میں نمکیات کے منفی اثرات کو متوازن کرنے میں مدد دیتا ہے۔ پوٹاشیم ایسا جز ہے جو جسمانی افعال کو مناسب طریقے سے کرنے میں مدد دیتا ہے اور تحقیق کے مطابق ہفتہ بھر میں 3 سے 4 کیلے کھانا بلڈپریشر میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرنے کے لیے کافی ہے۔ کیلے کاربوہائیڈریٹس ، ٹرائی پتھوفن اور وٹامن بی سکس کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہیں جبکہ نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے جس سے بھی بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس سے قبل بھی ایک تحقیق میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ صرف ایک کیلے کو روزانہ کھانا ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ امریکا کی الاباما یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں خون کی شریانوں کو سکڑنے یا خون گاڑھا ہونے کے جان لیوا عمل سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ شریانیں سکڑنا کسی بھی فرد میں ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ اس تحقیق میں بتایاگیا کہ پوٹاشیم ان جینز کو ریگولیٹ کرتا ہے جو کہ شریانوں کی لچک کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران چوہوں کو زیادہ کم، نارمل یا زیادہ مقدار والی پوٹاشیم سے بھرپور غذاﺅں کا استعمال کرایا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ کم پوٹاشیم والی غذا سے شریانیں زیادہ سخت اور غیرلچکدار ہوئیں جبکہ زیادہ پوٹاشیم سے شریانوں کی لچک میں اضافہ ہوا، جبکہ سختی بھی کم ہوئی۔ محققین کا کہنا تھا کہ روزانہ صرف ایک کیلا کھانے کی عادت بھی فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچاﺅ میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…