کورونا ویکسین، مائیکرو چپس اور ڈی این اے میں تبدیلی جیسی افواہوں کا پردہ فاش

7  دسمبر‬‮  2020

واشنگٹن،بیجنگ(این این آئی)کورونا وائرس کی ویکسین کے بارے میں وسیع پیمانے پر پائے جانے والے بہت سے غلط دعوں کی ہم نے جانچ کی ہے جن میں انسانوں کے اندر مائیکروچپ ڈالنے سے لے کر جینیٹک کوڈ کی تبدیلی تک کی بات کہی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر

مستقل طور پر ایسے دعوے دیکھے گئے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ویکسین آپ کسی طرح آپ کے ڈی این اے کو بدل دے گی۔تین آزاد سائنس دانوں سے پوچھا گیاتو انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین انسانی ڈی این اے کو تبدیل نہیں کرے گی۔دریں اثنا چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ انڈونیشیا پہنچ گئی، امریکا سے برطانیہ کو بھی ویکسین مل گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ امریکی کمپنی کی ویکسین استعمال کرنیوالا پہلا ملک بن گیا، ویکسین لگانے کا آغازآج ہو گا۔ برطانوی وزارت صحت کے مطابق سب سے پہلے ویکسین 80 سال سے زائد عمر کے افراد اور میڈیکل فرنٹ ورکرز کو دی جائے گی۔دوسری جانب انڈونیشیا میں بھی چین کی تیار کردہ ویکسین کی ایک کروڑ بیس لاکھ خوراکیں پہنچ گئیں، انڈونیشیا کے صدر کے مطابق ایک کروڑ 80لاکھ خوراکیں جنوری میں مل جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…