پہلا اسلامی ملک جس نے کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

6  دسمبر‬‮  2020

مانامہ(آن لائن ) بحرین نے بھی امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمنی ٹیکنالوجی کمپنی بائیو ٹیک کے اشتراک سے تیار ہونے والی کورونا ویکسین کے ہنگامی بنیاد پر استعمال کی اجازت دیدی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے بعد بحرین فائزر اور بائیو ٹیک کی

کورونا ویکسین کو ہنگامی بنیادوں پر مریضوں پر استعمال کرنے کی اجازت دینے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔بحرین کے قومی صحت ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین کو ہنگامی بنیادوں پر شدید قسم کی علامات رکھنے والے ہائی رسک مریضوں میں استعمال کرانے کی منظوری دی گئی ہے۔ بحرین کی جانب سے فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری کے باوجود ابھی یہ واضح نہیں کہ کتنی تعداد میں ویکسین خریدی جائیں گی اور ویکسینیشن کا اغاز کب ہوگا۔برطانیہ کے مقابلے میں بحرین گرم ملک ہے جب کہ فائزر کی ویکسین کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے برامد سے مریضوں کی فراہمی تک ویکسین کو منفی 70 ڈگری تک درجہ حرارت میں رکھنا لازمی ہوتا ہے۔ویکسین کے لیے درکار منفی 70 ڈگری درجہ حرارت کو برقرار رکھنے میں بحرین کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے جہاں عمومی طور پر 40 ڈگری تک درجہ حرارت رہتا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کمپنی نے خصوصی پیکنگ تیار کی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…