کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی ضمنی گرانٹ کی منظوری

21  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) ای سی سی نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی۔ جمعہ کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ،ای سی سی نے کورونا ویکسین کی خریداری

کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی،ویکسین پہلے مرحلے میں شدید متاثرہ 5 فیصد آبادی کیلئے استعمال کی جائے گی، پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسئین فراہم کی جائے گی، پہلے مرحلے میں ایک کروڑ لوگ ویکسئین سے مستفید ہوسکیں گے۔ای سی سی نے وزارت قومی صحت کو ویکسین کیلئے ورلڈ بنک اور دیگر اداروں سے بات چیت کی ہدایت کی ۔ اعلامیہ کے مطابق جی 20 ممالک سے قرضوں پر سود کی ادائیگی کی جنوری سے جون 2021ء تک 6 ماہ کیلئے معطلی پر رجوع کرنے کی منظوری دیدی گئی، ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے بقایا جات کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی، سٹیل ملز کے ملازمین کیلئے 19 ارب 65 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق وزارت تعلیم کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دے دی گئی ،این آئی ٹی بی کیلئے 68 کروڑ 93 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی ،ای سی سی نے اینگرو فرٹیلائزرز کو 2.25 ملین مکعب فٹ گیس کی فراہمی کی بھی منظوری دیدی،ای سی سی نے پنجاب کو 3 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دیدی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…