نیند کم کرنیوالوں کیلئے سب سے بڑا نقصان اوربچنے کا طریقہ کیا ہے؟ امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشاف

19  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ نیند آپ کی صحت کےلئے اندازوں سے بھی زیادہ اہم ہے اور نتائج سے یہ ثابت بھی ہوا ہے۔لاس اینجلس کے سیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں نیند کی کمی کے انسولین کی حساسیت پر مرتب ہونے والے

اثرات کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ چھ ماہ تک بہت زیادہ چربی والی غذاﺅں کے استعمال سے اگر انسولین کی حساسیت میں 21 فیصد کمی آتی ہے تو محض ایک رات کی نیند کی کمی ہی انسولین کی حساسیت کی شرح 33 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔محققین نے بتایا کہ تحقیق کے مطابق ایک رات کی نیند کی محرومی بھی چھ ماہ تک ناقص غذاﺅں کے استعمال کے مقابلے میں زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ نیند بلڈ شوگر لیول کو مستحکم رکھنے، موٹاپے اور ذیابیطس جیسے امراض کا خطرہ کم کرتی ہے۔تحقیق کے مطابق اگر آپ خود کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش کرتے ہیں اور مناسب غذا بھی لیتے ہیں مگر نیند کی کمی کا شکار ہیں تو آپ کی صحت متاثر ہوگی۔بیشتر افراد متوازن غذا کی اہمیت کو تو سمجھتے ہیں مگر نیند کی افادیت کے حوالے سے واقف نہیں۔ماہرین کے مطابق اگر آپ نیند کی کمی سے ہونے والے نقصان کے اثرات کو کم کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کیلئے چوبیس گھنٹے میں کم از کم چھ گھنٹے نیندکو ممکن بنانا انتہائی ضروری ہے۔یہی وہ واحد طریقہ ہے جس کے ذریعے ان نقصانات کے اثرات کو کم کیاجاسکتاہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…