کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کورونا سے صحتیاب افراد کے پلازمہ سے شروع

1  جون‬‮  2020

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کورونا سے صحتیاب افراد کے پلازمہ سے شروع کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر سلیم ابڑو نے بتایا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے غیر معمولی پیش رفت ہوگئی اور کورونا وائرس سے صحت مند ہونے والے افراد کے پلازمہ کے ذریعے کوئٹہ میں بھی مریضوں کا

علاج شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ علاج کے لیے ابتدائی طور پر دو مریضوں کو پلازمہ لگایا گیا، دونوں مریضوں میں مثبت پیشرفت دیکھنے میں آرہی ہے۔ ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے بتایا کہ پلازمہ کے ذریعے علاج کے لیے طبی ماہرین کی ٹیم کوئٹہ کے مقامی ڈاکٹرز کو بھی تربیت دے گی، جس کے بعد اس طریقہ علاج کو صوبے بھر میں وسعت دی جائے گی۔ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے بتایا کہ پلازمہ کی کولیکشن ریجنل بلڈ سینٹر میں ہوگی، طبی پروسیجر مکمل کر کے شیخ زید ہسپتال، فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال و دیگر مخصوص ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ محکمہ صحت بلوچستان کورونا وائرس کے علاج میں خاصی پیش رفت حاصل کر رہا ہے، جلد مزید اچھی خوشخبری ملے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…