کرونا وائرس کے پھیلا ئومیں اضافہ؛ پی آئی اے  نے 2اہم ممالک کیلئے فلائٹ  آپریشن معطل کردیا

24  فروری‬‮  2020

کراچی(این این آئی)کرونا وائرس کے پھیلائو میں اضافے کے پیش نظر پی آئی اے نے جاپان اور چین کیلئے فلائٹ آپریشن 15 مارچ تک معطل کردیاہے۔پاکستان نے احتیاطی تدابیر کے تحت چین کے لیے پروازوں کو بند کردیا ہے۔ پاکستان میں تاحال کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین اور جاپان میں کرونا وائرس کے مسلسل پھیلائو کے پیش نظر

پی آئی اے نے پاکستان سے چین اور ٹوکیو کے لئے فضائی آپریشن معطل کردیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا جاپان اورچین کیلئے فضائی آپریشن 15مارچ تک معطل رہے گا۔ 15 مارچ کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی یا معطلی میں توسیع کا فیصلہ آئندہ ہفتہ کیا جائے گا۔پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اگلے ماہ حکومت پاکستان فیصلہ کرے گی کہ چین کے ساتھ پروازوں کو 15 مارچ کے بعد بھی بند رکھنا ہے یا فلائٹ شیڈول بحال کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صورتحال کے پیش نظر بیجنگ اور ٹوکیو جانے والے مسافروں کو پیشگی اطلاع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلا ئوکے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ پاکستان نے چین کے لئے پروازیں بند کی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے 29 جنوری سے 2 فروری تک چین کے لیے پروازوں کو بند کیا تھا۔ پاکستان نے ہوائی اڈوں پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد چین سے پروازوں کے آنے کی اجازت دی تھی۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…