پولیو نے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا،صرف اس سال میں کیسوں کی تعداد کہا ںتک جا پہنچی؟حکومتی دعوئوں کی قلعی کھل گئی

12  دسمبر‬‮  2019

لاہور( این این آئی )خیبر پختوانخواہ میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 98تک پہنچ گئی۔خیبرپختونخوا ہ میں پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 72 تک پہنچ گئی ہے۔

جو ملک بھر میں یکم جنوری 2016 سے 31 دسمبر 2018 تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد سے زیادہ ہے۔نیشنل انسٹییٹوٹ آف ہیلتھ کے مطابق خیبرپختونخوا ہ سے پولیو کے 4 کیسز سامنے آئے جن میں سے 3 ضلع لکی مروت اور ایک ضلع ٹانک سے رپورٹ ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق این آئی ایچ لیبارٹری کے عہدیدار نے کہا کہ پولیو وائرس سے ایک 3 ماہ کا بچہ متاثر ہوا ہے، بچہ تحصیل سرائے نورنگ کی یونین کونسل تختی خیل کا رہائشی ہے جسے پولیو ویکسین نہیں پلائی گئی تھی۔اسی علاقے سے 11 ماہ کی بچی بھی پولیو سے متاثر ہوئی اسے بھی پولیو ویکسین نہیں پلائی گئی تھی۔لکی مروت کی یونین کونسل ڈیرہ تنگ میں 11 ماہ کی بچی میں پولیو کی تشخیص ہوئی، بچی کے والدین کا دعوی ہے کہ اسے 2 مرتبہ پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔ضلع ٹانک کی یونین کونسل واراسپون کی رہائشی 12 ماہ کی بچی بھی پولیو وائرس کا شکار ہوئی ہے۔نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں برس ملک بھر میں پولیو کے کیسز کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ہے جو 2018 میں 12 جبکہ 2017 میں 8 تعداد تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…