پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے : بل گیٹس

20  ‬‮نومبر‬‮  2019

ابو ظہبی(این این آئی) مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ابوظہبی میں مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات ہوئی جس میں ڈاکٹر ظفر نے بل گیٹس کو پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات بتائی۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو 100 فیصد یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں

پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے ایک مربوط اور جامع پلان تشکیل دیدیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ترقیاتی ادارے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 2.06 بلین ڈالر دیں گے جب کہ حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے 150 ملین ڈالر فراہم کرے گی، اس کے علاوہ بل گیٹس پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 1.08 بلین ڈالر فراہم کریں گے۔اس موقع پر مائیکرو سوفٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ بل گیٹس فانڈیشن پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…