ٹنڈو الہیار : مضر صحت کھانا کھانے سے 163 افراد بیہوش

2  ‬‮نومبر‬‮  2019

ٹنڈوالہیار(این این آئی)شہر میں مضر صحت کھانا کھانے سے 163 افراد کی حالت غیر ہوگئی ہے جنہیں بیہوشی کی حالت میں ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا میڈیا کے مطابق امان اللہ کالونی میں مضر صحت کھانا کھانے والے اب تک 163 افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے تاہم ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ گیا۔ ہسپتال پہنچنے والے تقریباً تمام افراد بیہوشی کی حالت میں ہسپتال لائے گئے ہیں۔ہسپتال کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ متعدد افراد کو صورتحال

کی سنگینی کے پیش نظر حیدرآباد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا پولیس کے ذرائع کے مطابق تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اتنے زیادہ افراد نے ایک ساتھ کھانا کیسے کھایا؟ متعلقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حقائق جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ایس ایس پی رخسار کھاوڑ کا کہنا ہے کہ مریضوں کو فی الوقت ہسپتالوں میں منتقل کررہے ہیں اورجائے وقوعہ کا معائنہ بھی ہورہا ہے تاکہ ثبوت وشواہد ضائع نہ ہوجائیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…