ملک بھر میں24گھنٹوں میں 883ڈینگی کے نئے کیسز درج ہوئے

21  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 883 نئے کیسز درج ہوئے جن سے مجموعی تعداد 34359 ہو گئی ہے۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 135 مریض مختلف اسپتالوں میں لائے گئے ہیں۔

جس سے مجموعی تعداد 9713 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب 7576 اور سندھ میں 6147 ڈینگی کیس سامنے آئے ہیں۔خِبرپختونخوا میں5789 اور قبائلی اضلاع 491 ڈینگی کیس کا اندراج ہوا ہے۔بلوچستان 2877، آزادکشمیر1448 اور ملک کے دیگر علاقوں سے318 ڈینگی کیس سامنے آئے ہیں۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق رواں برس وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے 18، سندھ 19، پنجاب 10، بلوچستان 3، آزادکشمیر ڈینگی سے 1 شخص جاں بحق ہوا ہے۔رواں برس ملک میں ڈینگی سے 47 اموات ہوچکی ہیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ڈینگی سے ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں 200 سیزائد اور نجی اسپتالوں میں ڈینگی کے 70 مریض زیر علاج ہیں۔ گزشتہ ہفتے میں دو ہزار دوسو مریض ڈینگی مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔پمز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 80 سے زائد اور پولی کلینک میں 69 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں 142 رسپانس ٹیمز اور 66 سپرے ٹیمز ڈینگی سے نمپٹنے میں مصروف ہیں۔ پولی کلینک میں ڈینگی کے84سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…