پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ماں اوربچے کی صحت کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کررہے ہیں : ڈاکٹریاسمین راشد

30  ستمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں یوایس ایڈکے میٹرنل اینڈچائلڈسروائیول پروگرام کے زیراہتمام تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرڈاکٹرافشاں امین، یوایس ایڈکے نمائندگان اورمختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے تقریب کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی انتہائی اہم ہوچکی ہے۔ پاکستان میں آبادی پرقابوپاکرعوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔ ماں کی صحت بچے کی صحت کیلئے بہت اہم ہوتی ہے۔ سومیں سے پندرہ مائیں دوران زچگی پیچیدگیوں میں مبتلاہوتی ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ بدین اورنوشکی جیسے علاقہ جات میں میٹرنل اینڈچائلڈسروائیول پروگرام کااجراء انتہائی خوش آئندہے۔ صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی کے ساتھ مل کوانتہائی اہم صحت پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔ ہرسال پاکستان میں بارہ سے تیرہ ہزارجوان مائیں دوران زچگی پیچیدگیوں کی وجہ سے انتقال کرجاتی ہیں۔ ماں کے بغیربچے کی پرورش ناممکن ہوجاتی ہے۔سب سے اہم ماں اوربچہ کی صحت ہونی چاہئیے۔ حکومت پنجاب کے مختلف اضلاع میں پانچ مدراینڈچائلڈہسپتال بنارہی ہے۔پاکستان میں دوران زچگی ماں اوربچے کی اموات کوروکناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔لاہورکے گنگارام ہسپتال میں چارسوبستروں پرمشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈکئیرہسپتال تعمیر کیا جا رہاہے۔ماں اوربچہ کی شرح اموات میں واضح کمی لانااولین ترجیح ہے۔وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یوایس ایڈکے نمائندگان کی تقریب کے انعقاد کرنے پران کومبارکباددی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…