پاکستان میں صحت کارڈ کی فراہمی ، حکومت نے غریب عوام کو دھماکے دار خوشخبری سنادی

22  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان عام آدمی کے ساتھی ہیں، اس کا معیار زندگی بلند دیکھنا ان کا نصب العین ہے،صحت انصاف کارڈ اور احساس پروگرام غریب اور نادار افراد کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔

صحت کارڈ سے ملک میں ایک کروڑ پانچ لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے، اور سرکاری اسپتالوں میں 720000 روپے تک مالیت کا علاج مفت فراہم کیا جائیگا۔ اتوار کوٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ اور احساس پروگرام وزیراعظم عمران خان کی محروموں،غریبوں اور بے کسوں کا ہاتھ تھامنے اور انہیں سماجی و معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا عملی اظہار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان عام آدمی کے ساتھی ہیں، اس کا معیار زندگی بلند دیکھنا ان کا نصب العین ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ دونوں پروگرام غریب اور نادار افراد کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ بیماری سے بڑھ کر کوئی بے بسی نہیں ہوتی،صحت کارڈ سے ان غریبوں اور ناداروں کا علاج ممکن ہورہا ہے جو اپنے مالی حالات کے پیش نظر ہسپتالوں کا رخ نہیں کر پاتے۔ انہوںنے کہاکہ احساس پروگرام کا مقصد ملک بھر سے غریبوں کو غربت کی لکیر سے نکال کر معاشی ترقی کا حصہ بنانا اور عدم مساوات کا خاتمہ ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ صحت کارڈ سے ملک میں ایک کروڑ پانچ لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے، اور انہیں سرکاری اسپتالوں میں 720,000 روپے تک مالیت کا علاج مفت فراہم کیا جائے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق اگلے دو برس کے دوران یہ کارڈ ڈیڑھ کروڑ افراد میں تقسیم کر دئیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…