ڈبل روٹی بنانے والی فیکٹری سیل ،اندر کا ماحول کیسا تھا؟ جان کر آپ آئندہ کبھی بھی ڈبل روٹی نہیں خریدیں گے

22  اگست‬‮  2019

کراچی (آن لائن) سندھ فوڈ اتھارٹی نے ڈسٹرک سینٹرل ایف بی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ڈبل روٹی بنانے والی ایک فیکٹری کو سیل کردیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ سمیرا حسین کی سربراہی میں ایف بی ایریا میں صفائی کی ناقص صورت حال پر ڈبل روٹی بنا نے والی فیکٹری کو سیل کر دیا گیا جبکہ 2 دیگر فیکٹریوں پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے ڈبل روٹی بنانے والی

فیکٹریوں پر چھاپے مارے، انسپکشن کے دوران فیکٹریوں میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال سامنے آئی، فیکٹریوں میں نکاسی آب کا بھی کوئی انتظام نہیں تھا۔فیکٹریوں میں ملازمین کی حالت بھی خراب تھی۔ ان کا میڈیکل ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا۔چھاپے کے دوران فیکٹریوں میں ناقص خام مال کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا اور ہر طرف مکھیوں کی بھرمار تھی۔ ڈبل روٹی کی فیکٹری میں بلی بھی گھوم پھر رہی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…