آپ کے سر اور گردن میں اگر درد رہتا ہے تواس کے پیچھے کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ ماہرین نے خبردار کر دیا

17  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کیا آپ کے سر اور گردن میں اکثر درد رہتا ہے؟ اگر ہاں تو اس کی وجہ کوئی جھٹکا وغیرہ نہیں بلکہ آپ کی اپنی ایک عام عادت ہوسکتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔مانیں یا نہ مانیں مگر چیونگم کو مسلسل چبانے کی عادت آپ کی تکلیف کی وجہ ہوتی ہے۔ویسے تو چیونگم کا استعمال ذہنی تناو میں کمی لاسکتا ہے مگر مسلسل اپنے جبڑوں کو چلاتے رہنا گردن اور سردرد کا باعث بن جاتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چیونگم کو بہت دیر تک چبانا یا مسلسل استعمال کرنا ان حصوں پر دباوڈالتا ہے جہاں

جبڑے کھوپڑی سے ملتے ہیں۔تحقیق کے مطابق مسلز پر یہ دباودو سر اور گردن پر اثر انداز ہوتا ہے۔یوٹی ساوتھ ویسٹرن میڈٰکل سینٹر کی تھقیق میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل چیونگم کو چباتے رہنا جبڑوں کو تھکا دیتا ہے اور مسلز میں تھکاوٹ اور درد پیدا ہوتا ہے اور وہی آگے بڑھکر سر اور گردن میں منتقل ہوجاتا ہے۔تحقیق کے مطابق آپ جتنا زیادہ ذہنی تناؤکا شکار ہوں گے چیونگم کو اسی شدت سے چبائیں گے اور بہت جلد سر یا گردن میں درد محسوس ہونے لگے گا۔محققین نے تجویز دی ہے کہ اگر آپ اس عادت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو اس میں کچھ دنوں بعد وقفہ لیں تاکہ جبڑوں کو آرام مل سکے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…