آخر کار جاپانی مردوں اور عورتوں کی لمبی عمر کا راز سامنے آہی گیا

19  جولائی  2019

ٹوکیو(نیوز ڈیسک ) دنیا بھر میں جاپانی اپنی لمبی عمر کی وجہ سے بہت مشہور ہیں لیکن ایسی کیا وجہ ہے کہ ان کی عمریں اتنی لمبی ہیں۔ جاپانی دنیا میں واحد قوم ہے جس کی اوسط عمر دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ جاپانی خواتین کی اوسط عمر 87 اور مردوں کی 80 سال ہے جو کہ امریکیوں اور دیگر اقوام سے بہت زیادہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جاپانی اپنی عمر کے 75سال بغیر کسی معذوری کے گزار سکتے ہیں۔ آخر ایسی کیا بات ہے کہ جاپانی باقی دنیا سے بھی زیادہ اتنی دیر تک جیتے ہیں؟ اس بات کا جواب ‘نائومی موریاما’ نے حال ہی میں لکھی گئی کتاب میں دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جاپانیوں کی کھانے

پینے کی عادات بہت زیادہ صحت مندانہ ہیں اور جس کی وجہ سے ان کی عمر لمبی ہوتی ہے اور وہ بہت ہی کم بیمار ہوتے ہیں۔ وہ لکھتی ہیں کہ جاپانی غذاﺅں میں بہت کم حرارے ہوتے ہیں جبکہ مچھلی، سبزیاں اور بہت ہی کم مرچوں کے استعمال کی وجہ سے جاپانی صحت مند رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جاپانی افراد خصوصاًخواتین بالکل بھی موٹی یا جلد بوڑھی نہیں ہوتیں۔ انہوں نے مختلف جاپانی ڈشوں مثلاً سوشی وغیرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام غذاﺅں میں بہت زیادہ غذائیت موجود ہے جبکہ یوری یا امریکی کھانوں میں شاذوناذر ہی ہمیں صحت مندانہ رجحان ملتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جاپانی زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…