وزیرصحت پنجاب کاصوبہ بھرکے غیرقانونی طورپرکاروبار کرنے والے ڈینٹسٹس کے خلاف گرینڈآپریشن کرنے کاحکم

19  جون‬‮  2019

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب بھرکے غیرقانونی طورپرکاروبار کرنے والے ڈینٹسٹس کے خلاف گرینڈآپریشن کرنے کاحکم دے دیا۔ انہوںنے یہ حکم یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں پہلی بین الاقوامی ڈینٹل کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی

شرکت کے دوران خطاب میں دیا۔ اس موقع پر پروفیسر جاویداکرم، ڈاکٹرسارہ، سینئرڈاکٹرز، سرجنز، فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ ڈاکٹرسارہ نے کانفرنس کی اہمیت بارے بریفنگ دی۔کانفرنس کے تمام شرکاء نے محکمہ صحت پنجاب کا سالانہ بجٹ بڑھانے پرحکومت پنجاب اوروزیرصحت کوخراج تحسین پیش کیا۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں پہلی بین الاقوامی ڈینٹل کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت کے ہرشعبہ میں ریسرچ کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہی ہے۔ سابق کرپٹ حکومت اربوں روپے کی کرپشن کرکے تمام شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبے ادھورے چھوڑکرذاتی اثاثے بڑھاتی رہی۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ ورکشاپس کے ذریعے شرکاء اورخاص طورپرمیڈیکل طالبعلموں میں آگاہی پیداہوگی۔ طالبعلموں کی آگاہی کیلئے کانفرنسزاورورکشاپس مستقل بنیادوں پرمنعقدہونی چاہئیں۔پنجاب بھرمیں دانتوں کی بیماریوں میں مبتلامریضوں کامکمل ڈیٹابیس مرتب ہوناچاہئیے۔دنیامیں پیداہونے والے ہرانسان کاپیدائش سے لے کر تمام عمر ڈینٹل چیک اپ ضرورکیاجاتاہے۔ وزیر صحت نے شاندارکانفرنس کے انعقادپرانتظامیہ کوشاباش اورمبارکباددی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…