وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا گلگت بلتستان میں ٹراماسینٹرزقائم کرنے کا اعلان

3  جون‬‮  2019

لاہور(این این آئی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے گلگت بلتستان میں ٹراماسینٹر زقائم کرنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے یہ اعلان گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین کی گلگت بلتستان کی دعوت پر دورہ کے دوران کیا۔وزیر صحت پنجاب نے گورنر گلگت بلتستان کے دفتر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ صحت پنجا ب نے حال ہی میں

گلگت بلتستان حکومت کو 11ایمبولینسز، 25ڈائیلسیز مشینیں،8ریورس یونٹس،4ڈیجیٹل ریڈیوگرافی،4کلر ڈاپلرز،2میموگرافی مشینیں،9ایکسرے مشینیں،9ایکسرے فلم پروسیسرز،7آٹومیٹک الیزہ، 9آٹومیٹک کیمسٹری اینالائزرز، 22 ڈینٹل یونٹس،3او پی جی مشینیں،7بائیوکیمسٹری اینالائزرز، 4سی آرمز،30کارڈیک مانیٹرزاور70 کارڈیک بیڈز عطیہ کئے ہیں۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے مزید کہاکہ حکومت پنجاب گلگت بلتستان میں جلد سٹیٹ آف دی آرٹ ٹراماسینٹرز کے قیام کیلئے کام کا آغاز کر دے گی۔محکمہ صحت پنجاب گلگت بلتستان حکومت کے شعبہ صحت کے مختلف منصوبہ جات میں مزید تعاون کا عزم اور ارادہ رکھتا ہے۔گلگت بلتستان میں ٹراما سینٹرز حادثات کی صورت میں زخمیوں کوفرسٹ ایڈ اور مکمل علاج معالجے کیلئے انتہائی کارآمد ثابت ہوں گے۔ وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ گلگت بلتستان آنے والے ہزاروں سیاحوں کو خدانخواستہ کسی قسم کے علاج معالجہ کی صورت میں بہترین طبی سہولیات فراہم ہونی چاہیئے۔حکومت پنجاب کے تعاون سے قائم کئے جانے والے ٹراماسینٹرز میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین نے شعبہ صحت میں بے انتہا تعاون کرنے پر ڈاکٹر یاسمین راشد اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین نے کہاکہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت بہتر کرنے کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔حکومت پنجاب کی ہیلتھ اصلاحات لانے کی کاوش کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…