فوڈ اتھارٹی نے رمضان ‘عید کیلئے جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑ کر پانچ ہزار سے زائد تیار، ایک ہزار خالی بوتلیں برآمد کر کے تلف کر دیں

23  مئی‬‮  2019

لاہور( این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رمضان اور عید کے لیے جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ کر 5 ہزار سے زائد تیار، ایک ہزار خالی بوتلیں برآمد کر کے تلف کر دیں ۔ڈ ی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق ٹھوکر کے علاقے مرید وال میں

بظاہر رہائشی گھر میں چھپا کر فیکٹری لگائی گئی تھی۔چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں مصنوعی میٹھاس، فلیورز، کمیکلز، جعلی لیبلز، اور ڈھکن بھی برآمد کئے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران فیکٹری اکھاڑ دی گئی اور 2 مشینیں،4 سلنڈرز ، موٹر اور پریشر مشین ضبط کر لی گئیں۔فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرا کے موقع سے گرفتار کروا دیا گیا۔کیپٹن (ر)محمد عثمان کے مطابق گندے پانی، کیمیکلز، مصنوئی فلیورز اور کھلے رنگوں سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھی۔جعلی کاربونیڈڈ ڈرنکس بغیر کسی فارمولے کے اندازے سے تیار کی جاتی ہیں۔فارمولے کے بغیر کیمیکلز سے تیار ڈرنکس کینسر، معدے کے السر جیسی موذی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔جعلی بوتلوں پر کی جانے والی اصل جیسی نقل لیبلنگ عام عوام کی پہچان میں نہیں آتی۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ معروف برانڈز کی نقل تیار کرکے دیہاتوں، بس سٹینڈز، مسافر خانوں اور چھوٹے فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جاتی تھی۔ویجیلنس سیل نے سپلائی چین کی ریکی کر کے فیکٹری کا پتہ لگایا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…