سعودی عرب : برقی سگریٹوں اورسافٹ مشروبات پر خصوصی ٹیکس عائد

21  مئی‬‮  2019

ریاض( آن لائن )سعودی عرب نے برقی سگریٹوں اور مشروبات پر ایک خصوصی ٹیکس عائر کردیا ہے۔یہ 2017 میں متعارف کردہ ایسے ہی ٹیکسوں کے مشابہہ ہے ۔سعودی عرب کے محکمہ زکو ۃور ٹیکس )جنرل اتھارٹی برائے زکو اور ٹیکس ( نے کہا ہے کہ برقی سگریٹوں اور ان میں استعمال ہونے والی مصنوعات پر 100 فی صد محصول عاید کیا جائے گا اور چینی زدہ مشروبات پر 50 فی صد محصول

عاید کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے پہلے ہی سگریٹوں اور تمباکو کی مصنوعات پر 100 فی صد ٹیکس عاید کررکھا ہے۔اسی طرح قوت بخش مشروبات پر 100 فی صد اور سافٹ ڈرنکس پر 50 فی صد ٹیکس عاید ہے۔محکمہ زکو اور ٹیکس نے 15 مئی کو یہ ٹیکس عاید کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ہفتے کے روز سرکاری گزٹ میں اشاعت کے بعد یہ نافذالعمل ہوگیا ہے۔یہ ٹیکس منتخبہ محصولات کے زمرے میں آتے ہیں جو صحتِ عامہ کے لیے خطرنات مصنوعات پر عاید کیے جاتے ہیں۔سعودی عرب دنیا میں تیل پیدا کرنیو الا سب سے بڑا ملک ہے،اس نے جنوری 2018 میں اپنے غیر تیل آمدن ذرائع میں بہتری کے لیے پانچ فی صد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی )متعارف کرایا تھا۔اس کا مقصد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر ہونے والے بجٹ خسارے پر قابو پانا تھا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ) آئی ایم ایف) نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ سعودی عرب میں وی اے ٹی متعارف کرانے کا تجربہ کامیاب رہا ہے لیکن سعودی حکومت کو اس کینرخ بڑھانے پر غور کرنا چاہیے کیونکہ پانچ فی صد شرح عالمی معیار سے کم ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…