پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آپریشن ، صابر پولڑی کا سٹوریچ ایریا سیل،841کلو بغیر تصدیق شدہ گوشت،67 کلو زائدالمعیاد میٹ پراڈکٹس برآمد

20  مئی‬‮  2019

لاہور(این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشن اور ویجیلنس ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر کھاریانوالہ میں صابر پولڑی کا سٹوریچ ایریا سیل،841کلو بغیر تصدیق شدہ گوشت،67 کلو زائدالمعیاد میٹ پراڈکٹس برآمد کر لیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ جانوروں کی آلائشیں اور فنگس لگے گوشت کی بھاری مقدار موجود پائی گئی، ہلتھ فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ ہونے اور انیمل فیٹ بائیوڈیزل کمپنی کو نہ دینے پر کاروائی کی گئی، سٹوریچ ایریا میں ایکسپائر، تیار مصنوعات اور کچرے کو ایک ساتھ رکھا گیا تھا، زنگ آلود ٹریز، ٹیپ رولز اورصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔انہوں نے کہا کہ دلکش پیکنگ میں آنے والی پراڈکٹس کے تیاری بھی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے ، صاف اوربہتر انتظامات قائم رکھنے پر کبھی بھی کسی فیکڑی یایونٹ کے زائد اخراجات نہیں ہوتے ،گندے اور حفظان صحت اصولوں کے خلاف ماحول میں خوراک کا کام متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔محمد عثمان نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکولز میں تربیت کا مقصد ورکرز میں قوانین کے مطابق کام کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے، خوراک تیار کرنے والی فیکڑیز اور یونٹس کو اپنے ورکر ز کو پنجاب فوڈ اتھارٹی ہاچین ٹریننگ کورسز کروانا لازم ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…