انسدادپولیومہم کوکامیاب کرنے کیلئے تمام قومی اداروں کومشترکہ ذمہ داری سمجھ کرکام کرناپڑے گا : یاسمین راشد

6  مئی‬‮  2019

لاہور(این این آئی) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ انسدادپولیومہم کوکامیاب کرنے کیلئے تمام قومی اداروں کومشترکہ ذمہ داری سمجھ کرکام کرناپڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرمیں انسدادپولیومہم کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت

کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرزاہداخترزمان،ڈپٹی کمشنرلاہور صالح سعید، سپیشل سیکرٹری مدثروحید، ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیراورعالمی ادارہ صحت کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈی سی لاہورصالح سعیدنے وزیرصحت پنجاب کولاہورمیں شروع ہونے والی انسدادپولیومہم کی کمیونیکیشن سٹریٹیجی بارے آگاہ کیا۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے مزیدکہاکہ لاہورکی متاثرہ یونین کونسلزمیں انسداد پولیو مہم کے دوران ایک بھی گھرکونظراندازنہ کیاجائے۔ والدین میں بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے کی اہمیت بارے شعوردیناسب سے اہم چیلنج ہے۔ گلشن راوی، آؤٹ فال روڈاورملتان روڈکی ڈرینجزکی صفائی کی مسلسل نگرانی کی جائے۔جمعتہ المبارک کے خطبات میں پولیوکے قطروں کی اہمیت بارے لوگوں میں بیداری شعوراشدضروری ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ انسدادپولیومہم کی اہمیت بارے دیہی علاقہ جات کی سطح پروالدین میں آگاہی پیداکی جائے۔عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان انسدادپولیومہم میں فرائض سرانجام دینے والے ورکرزکی باقاعدہ تربیت کریں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…