اسلام آباد کی بڑی عمارات میں سگریٹ نوشی ممنوع ہے ،،اب قانون کویونیورسٹی اور کالجز میں بھی لاگو کروائیں گے، وزیر صحت

15  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی بڑی عمارات میں سگریٹ نوشی ممنوع ہے ،،اب قانون کویونیورسٹی اور کالجز میں بھی لاگو کروائیں گے، لوگوں کی صحت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، تمام پارکس میں تربیت یافتہ عملہ تعینات ہوگا ،ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے گیدڑ بھبھکیاں نہ دی جائیں ، عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ۔

پیر کو سموک فری اسلام آباد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب بچے تمباکو نوشی کی وجہ سے اموات کا شکار ہوتے ہیں،دو کروڑ نوجوان نسل میں تیزی سے یہ منتقل ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے کبھی غور نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اشتہارات میں آگاہی کیلئے تصاویر کو بڑا کیا۔انہوں نے کہاکہ اب یہ قانون لاگو کیا ہے کہ اسلام آباد میں بڑی عمارات مین سگریٹ نوشی کو ممنوع کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا وژن ہے اس کو پورا کرنا ہو گا،اب اس قانون یونیورسٹی اور کالجز میں بھی لاگو کروائیں گے۔ وزیر صحت نے کہاکہ تمام سرکاری عمارات میں سگریٹ کو ممنوع قرار دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جتنے بھی پارکس ہیں وہاں تربیت یافتہ عملہ جلد ہو گا۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کی صحت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ چھٹی کے روز بھی ہم چھاپے مار رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے گیدڑ بھبھکیاں نہ دی جائیں ۔وزیر صحت عامر کیانی نے کہاکہ تمباکو ہر بیماری کو تیز کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیماریوں کے خلاف مزاحمت کو بھی کم کر دیتی ہے ،تمباکو نوشی سے پاک معاشرے بنانے کیلئے تیزی سے کام کرنا ہو گا انہوں نے کہاکہ تمباکو کی ہر قسم پر ٹیکسز بڑھا رہے ہیں ،سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی طلباء تمباکو نوشی کا شکار ہیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…