پاکستان میں صحت کی سہولیات اور آگاہی کے فقدان کے باعث ذیابیطس،پھیپھڑوں،جگر اور دل کے امراض میں اضافہ ہونے لگا

15  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں صحت کی سہولیات اور آگاہی کے فقدان کے باعث ذیابیطس،پھیپھڑوں،جگر اور دل کے امراض میں اضافہ ہونے لگا ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے وجوحات سے متعلق فیکٹ شیٹ تیار کرلی گئی ۔ دستاویز کے مطابق ٹی بی سے

متاثرہ ممالک میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے،پاکستان میں سالانہ 5 لاکھ 18 ہزار افراد ٹی بی کا شکار ہوتے ہیں۔فیکٹ شیٹ میں کہاگیاکہ ملک میں ہر ایک منٹ میں ٹی بی کا ایک کیس سامنے آتا ہے،نوجوانوں کی آبادی کا 26 فیصد حصہ زیابیطس کا شکار ہے۔رپورٹ کے مطابق آبادی کا ہر 10 واں فرد ہیپاٹائٹس بی اور سی کا شکار ہو رہا ہے، آبادی کا 46 فیصد حصہ بلڈ پریشر کی بیماریوں کا شکار ہے۔ وزارت صحت کے پاکستان میں ہر تیسری موت کا سبب دل کے امراض کے باعث ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان میں دل کے خطرناک امراض کا سب سے بڑا سبب تمباکو نوشی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق 22 کروڑ کی آبادی میں سے 2 کروڑ 40 لاکھ کی آبادی سگریٹ نوشی میں مبتلا ہے۔وزارت صحت کے مطابق ملک کی آبادی کا 10 فیصد سے زائد حصہ سالانہ 64 ارب روپے کی سیگریٹ پھونک جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…