ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ! حکومت نے عوام کی سن لی ، بڑا حکم جاری کر دیا

13  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیمتوں کے حوالے سے سپیشل آڈٹ کا کرانے کاحکم جاری کر دیا ۔ ہفتہ کو عامر کیانی کی ہدایت پر وزارت قومی صحت نے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں کہاگیاہے کہ آڈیٹر جنرل سے درخواست کی گئی ہے کہ ڈریپ کا 2013  سے 2018 تک قیمتوں کے حوالے سے سپیشل آڈٹ کیا جائے۔ خط میں کہاگیاکہا آڈٹ کا مقصداس بات کا انداز لگانا ہے قیمتوں کا تعین منصفانہ اور شفاف پالیسی کے مطابق

اور قانون کی رو سے کیا گیا ہے۔ خط کے مطابق ڈریپ کے حوالے سے اکثر میڈیا میں بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آتے ہیں ۔ عامر کیانی نے کہاکہ اس امر کی ضرورت ہے کہ اس ادارے کو شفافیت اور کارکردگی کے اعلی معیار پر چلایا جائے۔ عامر کیانی نے کہاکہ اس سے ادارے کے حوالے سے عوام میں اعتماد پیدا ہو گاتاکہ عوام کو سستی اور معیاری ادویات کی رسائی ممکن ہو۔ عامر کیانی نے کہاکہ اسی تناظر میں آڈیٹرجنرل سے کہا ہے کہ  ادویات کی قیمتوں کا 2013 سے لیکر اب تک سپیشل آڈٹ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…