ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن ،2 ہزار سے زائد جعلی بوتلیں، ایک لاکھ کلو ناقص اچار، 14ہزار کلو مربہ برآمد،چار فیکٹری سیل

5  اپریل‬‮  2019

لاہور(این این آئی) ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کاروائیاں، جعلی کو لڈ ڈرنک اور ملاوٹی اچار فیکٹری سیل کردی گئیں ، 2 ہزار سے زائد جعلی بوتلیں، ایک لاکھ کلو ناقص اچار، 14ہزار کلو مربہ برآمدکرلیاگیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر)محمد عثمان نے بتایاکہ ہربنس پورہ میں فیاض بوتل پروڈکشن یونٹ میں جعلی بوتلیں

تیار کی جا رہی تھیں۔ 2 ہزار کے قریب تیار کولا ڈرنکس، مشینری، مصنوئی فلیورز، کلرز، کیمیکل بھی ضبط کر لیے گئے۔1200خالی بوتلیں، 5 گیس سلنڈر، 2فلنگ مشین، پریشر پمپ اور موٹریں اکھاڑ کر ضبط کر لیت گئے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، ایک شخص کوگرفتارکیا گیا ۔ویجیلنس ٹیم کو خام مال اور خالی بوتلیں فراہم کرنے والی فیکٹریوں کا سراغ لگانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی بوتلوں کے خطرناک فارمولے کینسر اور معدے کے السر جیسی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔فیروز والا شیخوپورہ میں شعیب فوڈز، اچار اور مربہ پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا گیا۔گلے سڑے پھلوں سے تیار کردہ ایک لاکھ چودہ ہزار کلو اچار اور مربہ جات برآمد،اچار اور مربہ جات دلکش پیکنگ میں لاہور اور مضافاتی علاقوں میں سپلائی کیے جاتے تھے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی جعل سازوں کے کاروبار کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پر عزم ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ عوام سے گزارش ہے کہ ہمیشہ مستند اور قابل اعتبار جگہ سے اشیا خوردونوش خریدیں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں موبائل اپلیکیشن، فیس بک پیج یا ٹیلی فون پر شکایت درج کروایں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…