کولڈ ڈرنکس یا میٹھے مشروبات کا استعمال صحت کیلئے تباہ کن ہوتا ہے ، طبی تحقیق

19  مارچ‬‮  2019

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں طبی تحقیق میں کہاگیاہے کہ کولڈ ڈرنکس یا میٹھے مشروبات کا استعمال صحت کے لیے تباہ کن ہوتا ہے اور جلد موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چینی سے بننے والے ان مشروبات اور قبل از وقت موت کے درمیان تعلق موجود ہے۔اس تحقیق کے دوران ایک لاکھ سے زائد مردوں و خواتین کا 3 دہائیوں تک جائزہ لیا گیا اور ان سے ہر چار سال بعد غذائی عادات کے حوالے سے سروے بھروائے گئے۔نتائج سے

معلوم ہوا کہ لوگ جتنا زیادہ ان میٹھے مشروبات یعنی سافٹ ڈرنکس، فروٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اور اسپورٹس ڈرنکس کو استعمال گے، ان میں جلد موت کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوگا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ ہفتے میں 6 مشروبات کا استعمال کریں گے، ان میں جلد موت کا خطرہ 6 فیصد زیادہ بڑھ جائے گا جبکہ روزانہ ایک سافٹ ڈرنک کا روزانہ استعمال یہ خطرہ 14 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔محققین کے مطابق نتائج سے ان میٹھے مشروبات کے نقصانات کے بارے میں شواہد کو مزید تقویت ملتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…