دیسی گھی کے نام پر بڑی جعلسازی کی کوشش ناکام : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا 10ہزار کلو ناقص گھی تلف کر دیا

2  مارچ‬‮  2019

لاہور(این این آئی) دیسی گھی کے نام پر بڑی جعلسازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا 10 ہزار کلو ناقص گھی تلف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق دیسی گھی کمپنیوں کی چیکنگ مہم کے دوران ساہیوال میں موجود فیکٹری کا سیمپل لیا گیا،سیمپل فیل ہونے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر کمپنی کا تمام سٹاک فوری سیل کیا گیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے پاس ذاتی سنوائی میں کمپنی نمائندوں نے دوبارہ تجزیے کی درخواست کی جسے منظور کیا گیا،دوبارہ لیبارٹری تجزیے

میں بھی دیسی گھی اور خام مال کے تمام نمونے فیل ہوئے،نتائج آنے پر آخری سنوائی میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے تمام مال تلف کرنے کا حکم دیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عثمان نے کہا کہ کمپنی کا تقریباً ایک کروڑ سے زائد مالیت کا 10 ہزار کلو گھی تلف کیا گیا ہے ،ناقص اجزاء سے بنا دیسی گھی ہزاروں افراد کی صحت کو متاثر کر سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ناقص اجزا سے بنی اشیا خاموش زہر قاتل اور متعدد موذی امراض کا سبب بنتی ہیں، ملاوٹ ذدہ اور ناقص اشیا کی تیاری کسی بھی سطح نہیں ہونے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…