پاکستان میں سالانہ کتنے لاکھ کینسر کے نئے مریض سامنے آتے ہیں ؟ تشویشناک خبرآگئی

12  فروری‬‮  2019

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کینسر کے مرض میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے، ہرسال ڈیڑھ سے دو لاکھ کینسر کے نئے مریض سامنے آتے ہیں۔ یہ بات شوکت خانم اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد عاصم یوسف نے لاہور میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کینسر سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر شوکت خانم میموریل کینسراسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد عاصم یوسف نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ہرسال دو کروڑ

افراد کو کینسر لاحق ہوتا ہے۔ کینسر کے باعث اموات میں پاکستان ایشیا میں پہلے نمبر پر ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال پچھتر فیصد مریضوں کا سو فیصد مفت علاج کررہا ہے۔ کینسر کے خلاف برسر پیکار عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں، جرمن سفیر شوکت خانم پشاور آپریشنل ہونے سے شوکت خانم لاہور پر مریضوں کا رش کافی حد تک کم ہوا ہے، شوکت خانم اسپتال کراچی ڈھائی سال میں کام شروع کردے گا جس سے سندھ اور بلوچستان کے مریض مستفید ہوسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…