یہ چیز استعمال کرنے سے آپ موٹاپے سے نجات حاصل کر سکتے ہیں

19  جنوری‬‮  2019

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) طبی ماہرین موٹاپے کی وجوہات جاننے کے لیے مسلسل تحقیق جاری رکھتے اور ہر دور کے اعتبار سے تحقیق کے نتیجے میں حاصل ہونے والے ’مضر صحت علامات‘ کا بھی ذکر کرتے ہیں تاہم یہ واضح ہے کہ جسمانی وزن میں اضافہ صحت کے لیے مضر ہے، اس لیے موٹاپے کی وجہ بننے والے چند اسباب کو ضرور ذہن میں رکھیں۔ گریاں طبی محققین کے نزدیک

ڈرائی فروٹ موٹاپے سے نجات کا بہترین ذریعہ ہے، امریکا کی یونیورسٹی لومالنڈا کی حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ بادام یا ایسی ہی گریاں استعمال کرتے ہیں ان میں موٹاپے کا امکان 46 فیصد کم ہوجاتا ہے۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ ’گریاں پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں اور ان میں چکنائی انتہائی معمولی مقدار میں پائی جاتی ہے اور آسانی سے ہضم ہوجاتی ہے۔ محققیق کے نزدیک بادام اور اخروٹ جمسانی وزن کے حوالے سے زیادہ فائدہ مند ہیں۔ پاپ کارن آلو کے چپس اور دیگر موٹاپے کا سبب بننے والی ٹائم پاس چیزوں سے منہ موڑ کر پاپ کارن کو کھانا اپنی عادت بنائیں کیونکہ اس کے ایک کپ میں صرف تیس کیلیوریز ہی شامل ہوتے ہیں، جبکہ یہ کھانے سے پانچ گرام فائبر بھی جسم کا حصہ بن جاتا ہے جو آپ کو پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے۔ تاہم یہ خیال رکھیں کہ پاپ کارن کو مکھن اور تیل سے دور رکھیں بلکہ کالی مرچ اور تھوڑے سے زیتون کا استعمال اس کے فوائد کو بڑھا دیتا ہے۔ ناشتہ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں ثابت کیا گیا ہے کہ جو لوگ ناشتے سے دور بھاگتے ہیں وہ موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت پرغذائیت ناشتہ میٹابولزم کو زیادہ بہتر بناتا ہے اور دن کے باقی حصے میں زیادہ کھانے سے تحفظ فراہم کرتا ہے، خاص طور پر سینڈوچ، دہی اور پھل وغیرہ کا صبح کی پہلی غذا کے طور پر استعمال بہترین ہے۔ اب بات کرلیتے ہیں کہ ایسے مشروبات کی جو وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ ڈیٹوکس جوسز ڈیٹوکس جوسز اضافی وزن میں کمی کے خلاف جنگ میں موثر ہتھیار ثابت ہوتا ہے، اسے سنگترے اور سبزیوں یا ان دونوں کے امتزاج سے با آسانی تیار کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر چکوترے اس حوالے سے بہت طاقتور ڈیٹوکس ثابت ہوتا ہے جو جسم کے اندر سے تمام

زہریلا مواد ختم کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ادرک، گاجریں یا سیب بھی اس حوالے سے بہت موثر ثابت ہوتے ہیں کیونکہ اس سے نظام ہاضمہ زیادہ کام کرنے لگتا ہے، اس طرح یہ جسمانی وزن کا سب سے تیز اور قدرتی طریقہ ہے۔ سبز چائے سبز چائے سینکڑوں برسوں سے اپنے مختلف فوائد کے لیے استعمال کی جا رہی ہے، جن میں سے ایک وزن میں کمی بھی ہے، اگرچہ گرین ٹی سے چند پونڈ وزن ہی کم ہوتا ہے تاہم یہ آپ کی خوراک میں زبردست اضافہ ثابت ہوتی ہے۔ روزانہ ایک کپ سبز

چائے کا استعمال آپ کو تمام اینٹی آکسیڈنٹ فراہم کرتا ہے اور میٹابولزم کو بڑھا کر چربی جلانے کا عمل تیز کر دیتا ہے۔ بلیک کافی سب سے آخر میں دنیا کے مقبول ترین مشروبات میں سے ایک بلیک کافی موجود ہے، جس کے متعدد طبی فوائد ہیں، جو نہ صرف مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ میٹابولزم کو بڑھا کر چربی گھلانے کا عمل بھی تیز کر دیتی ہے۔ یہ تلخ مشروب ذیابیطس اور امراض قلب کے خطرے کےی روک تھام کے لیے بھی مفید ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…