طبی ماہرین نے دماغی بیماریوں کا آسان علاج دریافت کرلیا

17  دسمبر‬‮  2018

ایڈن برگ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسکاٹ لینڈ کے طبی ماہرین نے مختلف دماغی بیماریوں کا آسان علاج دریافت کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے ماہرین نے مختلف اقسام کی ذہنی بیماریوں کو دور کرنے اور ان کا طریقہ علاج دریافت کرنے کے لیے تحقیق کی جس کے دوران ایک نیا طریقہ علاج دریافت ہوا۔ تحقیق میں 498 ایسے افراد کو شامل کیا گیا جن کی مختلف عمریں تھیں۔

ان میں بزرگ مرد و خواتین بھی شامل تھے۔ ماہرین کے مطابق تحقیق میں شامل ہونے والے افراد کی ذہنی صلاحیت کو جانچنے کے لیے انہیں مختلف پزل گیمز دیے جن میں ناموں کو جوڑنا، رنگ ملانا اور شہروں کے نام تلاش کرنا تھے۔ یونیورسٹی آف ایڈن برگ کے پروفیسر اور دماغ کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ حیران کُن طور پر جن لوگوں نے پزل گیمز میں حصہ لیا اُن کی کارکردگی بہتر ہوئی اور انہیں چیزیں یاد بھی رہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب ہم نے مذکورہ افراد کو گیمز فراہم کیے تو انہیں نہ صرف اپنا ٹارگٹ یاد رہا بلکہ انہوں نے گیم کو حل بھی کیا، ایسے بھی مریض تھے جن کی عمر کی وجہ سے یادداشت بالکل جاچکی ہے۔ محقق کا کہنا تھا کہ ہم نے اگلے مرحلے میں ان افراد سے ماضی سے متعلق سوالات کیے تو انہوں نے بالکل درست جواب دیا بلکہ اُن لوگوں نے ایسی بھی باتیں دہرائیں جو گھر والے نہیں جانتے تھے۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اگر روزانہ بچوں اور بزرگوں کے ساتھ اس طرح کے گیمز کھیلے جائیں تو اُن کا حافظہ نہ صرف مضبوط رہے گا بلکہ انہیں دماغی بیماریاں لگنے کا امکان بھی کم ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…