اس چیز کے استعمال کرنے سے آپ توند سے مکمل نجات حاصل کرسکتے ہیں

17  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا توند نکلنے نے آپ کو پریشان کر رکھا ہے اور ورزش کرنے سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہورہا ؟ تو پھر اس جڑ کو نشانہ بنائیں جو اس کی وجہ بن رہی ہے اور وہ پیٹ پھولنا، قبض اور بدہضمی ہوسکتی ہے جبکہ میٹابولزم کو تیز کریں۔ تو اس اضافی چربی کو گھلانے کے لیے آپ کچن میں موجود ایک چیز کو صبح نہار منہ یا رات کو سونے سے پہلے پانی میں ملا کر پی لیں۔

کچھ دنوں میں ہی فائدہ حیران کردے گا۔ اور وہ ہے اسپغول۔ جی ہاں یہ عام چیز توند سے نجات دلانے کے ساتھ دیگر متعدد فوائد بھی پہنچاتی ہے۔ پیٹ بھرنے کا احساس بڑھائے اسپغول میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، جو کہ جسم میں جاکر معدے میں غذا کے گزرنے کی رفتار سست کردیتی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹ زیادہ دیر تک بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے، جو کہ زیادہ کھانے سے بھی بچاتا ہے۔ پیٹ صاف کرے قبض یا پیٹ پھولنے کے نتیجے میں جسم پر تناﺅ بڑھتا ہے اور میٹابولزم کی رفتار سست پڑجاتی ہے، اسپغول ایک ایسا گھریلو ٹوٹکا ہے جو کہ قبض سے نجات کے لیے صدیوں سے استعمال ہورہا ہے۔ چربی کا نظام بہتر کرے نیوزی لینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق کے دوران رضاکاروں کو چھ ہفتوں تک روزانہ 6 گرام اسپغول استعمال کرائی گئی، جس کے دوران ان کے انسولین کی حساسیت، لپڈ پروفائل اور بلڈپریشر کا جائزہ بھی لیا گیا، اسپغول میں موجود فائبر سے نقصان دہ کولیسٹرول اور چربی (4 فیصد) میں کمی دیکھی گئی۔ استعمال کا طریقہ اسپغول کو ایک گلاس گرم پانی میں مکس کریں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ لیموں کا عرق ڈال کر پی لیں۔ یا اسپغول کو آدھا گلاس پانی میں ملائیں اور پی لیں، کچھ دیگر بعد دوبارہ ایسا ایک گلاس پی لیں۔ خیال رہے کہ ایک دن میں 10 سے 20 گرام سے زیادہ اسپغول استعمال نہ کریں، اس سے وزن تیزی سے کم تو ہوگا مگر دیگر مضر اثرات جیسے ہیضہ، پیٹ پھولنا اور ورم کا سامنا ہوسکتا ہے۔ استعمال کا بہترین وقت توند سے نجات کے لیے اسپغول کے استعمال کا بہترین وقت صبح نہار منہ یا رات کو سونے سے پہلے ہے، کھانے کے فوری بعد یا پہلے اسے جزو بدن نہ بنائیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…