کیا آپ یہ جانتے ہیں مردوں اور خواتین کے چلنے میں فرق کیوں ہوتا ہے؟

17  دسمبر‬‮  2018

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کو یہ تو معلوم ہوگا کہ مردوں اور خواتین کے چلنے کا انداز یا چال ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے مگر کیا یہ جانتے ہیں کہ یہ فرق کیوں ہے؟ تو اس کا جواب اب طبی سائنس نے ڈھونڈ لیا ہے۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی، نیویارک یونیورسٹی اور ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے مطابق ویسے تو ہوسکتا ہے کہ کچھ مواقعوں پر مرد اور خاتون کی چال کا

انداز ایک ہو مگر عام طور پر یہ فرق واضح ہوتا ہے اور اس کی وجہ سمجھنا بھی آسان ہے اور وہ دونوں کے جسمانی ساخت کا فرق ہے۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ خواتین کے ساتھ چلتے ہوئے مرد اکثر اپنی رفتار سست کردیتے ہیں جبکہ بچوں کے ساتھ وہ ان کا خیال رکھنے والا رویہ اپناتے ہیں اور ان کی رفتار کے مطابق چلتے ہیں، ایسا خواتین بھی کرتی ہیں۔ جسم مرد جسمانی طور پر خواتین سے بڑے ہوتے ہیں اور ان کے جسم جسمانی کاموں کے لیے بنے ہوتے ہیں، تو چلنا مردوں کے لیے نفسیاتی طور پر ایک اہم نکتہ ہوتا ہے، یعنی چلنے کا مقصد کسی مخصوص فعل کا حصول ہوتا ہے جیسے ایک سے دوسری جگہ پہنچنا، مرد حضرات سیدھا اور ایک لائن میں چلتے ہیں۔ دوسری جانب خواتین کی چال باوقار ہوتی ہے اور چھوٹے قدم چلتی ہیں اور بہت کم ہوتا ہے جب وہ لمبا قدم چلیں، بنیادی طور پر خواتین کے چلنے کے انداز اور جسمانی حرکت پر برسوں کا ارتقا اثرانداز ہوتا ہے۔ جوتے مردوں اور خواتین کے جوتوں کا فرق بھی چال پر اثرانداز ہوتا ہے، مثال کے طور پر مرد جوگر پہنتے ہیں جس سے انہیں بہت تیز چلنے میں مدد ملتی ہے، اس کے مقابلے میں خواتین ہائی ہیل یا معمولی ہیل کا جوتا بھی پہن لیں تو ان کے لیے چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ جسمانی حرکات یہ فرق تو سب کے لیے واضح ہے کہ مرد لمبے ڈگ بھرتے ہیں اور ٹانگ کو جتنا آگے بڑھا سکتے ہیں بڑھاتے ہیں، جس سے وہ کم وقت میں زیادہ فاصلہ طے کرلیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ خواتین کے مقابلے میں چلتے ہوئے بازﺅں اور کندھوں کو زیادہ حرکت دیتے ہیں۔ خواتین چھوٹے قدم چلتی ہیں اور ٹانگوں کو قریب رکھتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…