لیما : جنازے میں‌ زہریلی غذا کھانے سے 9 افراد ہلاک

14  دسمبر‬‮  2018

لیما(مانیٹرنگ ڈیسک) پیرو کے دارالحکومت میں جنازے کا آلودہ غذا کھانے والے 9 افراد ہلاک جبکہ درجنوں بیمار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایک شخص کی تدفین میں شرکت کرنے والے افراد کے لیے اہل خانہ کی جانب سے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

جسے کھانے کے باعث متعدد افراد ہلاک جبکہ درجنوں شدید علیل ہوگئے۔ پیروکے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ آلودہ غذا کھانے سےکُل 50 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 20 کو معدے میں شدید تکلیف اور قے کی شکایت کے باعث استپال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ پیرو کے جنوب وسطی علاقے آیاچوکو میں ایک روز قبل پیش آیا تھا۔ پیرو ریجنل ہیلتھ ڈائریکٹر جان ٹنکو کا کہنا ہے کہ متاثرین نے جنازے میں گوشت کی تیار ہوئی غذا اورچیچا نامی مشروب نوش کیا تھا، دونوں اشیاء غیر معیاری ہونے کے باعث زہریلی ہوچکی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے جنازے میں پیش کیے جانے والے غیر معیاری کھانے کے نمونے لے کر طبی معائنے کے لیے فارنسک لیب بھیجوا دئیے ہیں تاکہ واقعے کی حقیقت کا پتہ لگایا جاسکے۔ پیرو کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ ماہ میں مذکورہ علاقے میں زہریلے کھانا کھانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنہ 2013 میں اسکول میں زیر تعلیم 23 بھارتی طلبہ زہریلا کھاناکھانے سے ہلاک ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…