ہوٹل کا کھانا انسانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار

14  دسمبر‬‮  2018

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ریسٹورنٹ کا کھانا انسانی صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ریسٹورنٹ میں ملنے والا کھانا فاسٹ فوڈ سے بھی زیادہ مضر ہے ، یہ انسانی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق

یونیورسٹی آف لیورپول کے ماہرینِ صحت نے مختلف ہوٹلز سے ملنے والے کھانوں کا مشاہدہ کیا۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ریسٹورنٹ سے ملنے والے کھانے میں اوسطاً 1033 کیلوریز موجود ہوتی ہیں جبکہ انسانی جسم کو بیک وقت 600 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق فاسٹ فوڈ میں شامل اشیاء میں 751 کیلوریز ہوتی ہیں جو ویسے ہی انسانی صحت کے لیے مضر ہیں اور ان کے استعمال سے مختلف امراض لاحق ہوجاتے ہیں۔ تحقیق کے دوران ماہرین نے ساڑھے تیرہ ہزار سے زائد کھانوں کا مشاہدہ کیا جن میں 1000 سے زائد کیلوریز پائی گئیں جبکہ ایک ہی کھانا ایسا تھا جو انسان کے لیے قابل استعمال تھا۔ پروفیسر ایرک راہن سن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اپنی تحقیق میں میٹھے اور سافٹ ڈرنک کی کیلوریز کو تو شامل ہی نہیں کیا، یہ روز مرہ میں استعمال ہونے والے کھانے ہیں جن کے نتائج حیران کُن اور تشیویشناک ہیں‘۔ ڈاکر راہن سن کا کہنا تھا کہ ’حکومتوں کو قانون سازی کرنی ہوگی کہ وہ ہوٹل مالکان کو تنبیہ کریں وہ کیلوریز کی مقدار کے حوالے سے گاہک کو لازم آگاہ کریں تاکہ ہر ایک اپنی صحت کا خود بھی خیال رکھے‘۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…