ویٹ لفٹنگ دل کو مضبوط بنانے کے لیے فائدہ مند ورزش ہے : نئی طبی تحقیق

17  ‬‮نومبر‬‮  2018

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) وزن یا ویٹ لفٹنگ کرنے کی عادت دل کی صحت کے لیے جاگنگ یا چہل قدمی کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ گریناڈا کی سینٹ جارجز یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگرچہ ہر قسم کی ورزش امراض قلب میں مبتلا ہونے کا

خطرہ کم کرتی ہے مگر ویٹ لفٹنگ یا پریس اپس جاگنگ، چہل قدمی یا سائیکلنگ وغیرہ کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اس طرح کی سخت ورزش خون کے گردشی نظام کو زیادہ بہتر کرتی ہے۔ جس سے دل تک آکسیجن وافر مقدار تک پہنچتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ جسم مضبوط بنانے والی ورزشیں اور ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیاں دونوں دل کو صحت مند بناتی ہیں اور لوگوں کو کسی نہ کسی قسم کی ورزش کو اپنالینا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مگر ویٹ لفٹنگ دیگر کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہے۔ اس تحقیق کے دوران محققین نے رضاکاروں میں امراض قلب کا باعث بننے والے عناصر جیسے ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے، ذیابیطس اور ہائی کولیسٹرول کا جائزہ لیا اور لوگوں کی جسمانی سرگرمیوں سے اس پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات کو دیکھا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو بالغ افراد ویٹ لفٹنگ یا سخت جسمانی سرگرمیوں کا حصہ بنیں، ان میں امراض قلب کے باعث بننے والے عناصر کا امکان 30 سے 70 فیصد تک کم ہوگیا۔ اس ورزش کا زیادہ فائدہ نوجوانوں کو درمیانی عمر میں خاص طور پر بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج امریکن کالج آف کارڈیالوجی لاطینی امریکا کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے۔ اس سے قبل امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی سفارشات میں لوگوں پر زور دیا گیا تھا کہ ایک ہفتے میں ڈیڑھ سو منٹ کی جسمانی سرگرمیاں جیسے تیز چہل قدمی بھی دل کی صحت میں بہتری لاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…