ہر گھر میں موجود ان پتوں کے جادوئی اثرات سے آپ واقف ہیں؟

9  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دھنیا ایسی چیز ہے جو کہ لگ بھگ ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے اور اس خوشبودار بوٹی کو کھانوں یا چٹنی وغیرہ کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ویسے اس کے پتے کچے بھی کھائے جاسکتے ہیں جو کہ جسم کو غذائی فائبر، میگنیشم اور آئرن فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دھنیے میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، وٹامن ای، سی، کے اور دیگر اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں۔

اس کے فوائد بھی دنگ کردینے والے ہیں۔  گھر کے اس عام مصالحے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ بلڈ پریشر کنٹرول کرے ماہرین اکثر سلاد میں دھنیا کی موجودگی پر زور دیتے ہیں کیونکہ ایسے افراد جو ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہوں ان کے لیے اس میں موجود اجزا خون کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرکے کم کرتا ہے۔ معدے کے لیے بہترین دھنیے کے پتے معدے کے مسائل اور متلی کی کیفیت کو کم کرتے ہیں، یہ نظام ہاضمہ میں غذائی انزائمے اور جوسز کی مقدار بڑھانے میں مدد دیتے ہیں جبکہ غذائی فائبر قبض کی روک تھام کے لیے مددگار ہے۔ منہ کی صحت بہتر کرے۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ ٹوتھ پیسٹ سے پہلے لوگ دھینے کے پتے سانس کی بو سے نجات کے لیے استعمال کرتے تھے؟ دھنیا ایسی چیز ہے جو کہ جراثیم کش ٹوتھ پیسٹس میں استعمال ہوتی ہے جس کی وجہ اس میں موجود ایک کمپاﺅنڈ Citronelol ہے جو کہ جراثیم کش اثرات رکھتا ہے، اس کے علاوہ یہ منہ کے چھالوں اور زخموں کو بھی خراب ہونے سے بچاتا ہے، اگر سانس کی بو سے پریشان ہیں تو اس کے چند پتے چبانا اس سے فوری نجات دیتا ہے۔ ہڈیاں صحت مند بنائے دھنیا ایسے افراد کے لیے بہت فائدہ مند ہے جو کہ ہڈیوں کے بھربھرے پن کے مرض کا شکار ہوں، ہڈیوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے دھینے کا روزانہ استعمال معمول بنالینا چاہئے کیونکہ اس میں موجود کیلشیئم اور دیگر منرلز ہڈیوں کی

صحت بہتر کرتے ہیں۔ گریوں کے فوائد اور پکوان اینٹی آکسائیڈنٹس کے حصول کا بہترین ذریعہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن سی اور آئرن جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق دھنیا جسمانی ورم پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے اور الزائمر اور ذیابیطس جیسے امراض سے بچنے میں مدد  ملتی ہے۔ کولیسٹرول کی سطح بہتر کرے آج کل ہر دوسرا فرد ہائی کولیسٹرول کا شکار ہے۔

اور یہ جڑی بوٹی جسم میں صحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول ایچ ڈی ایل کی سطح میں اضافہ جبکہ نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتا ہے۔ کیل مہاسوں سے نجات کیل مہاسوں سے پریشان ہیں ؟ تو دھنیا کے پتوں اور لیموں کے عرق سے پیسٹ بنا کر لگانا کیل مہاسوں میں کمی لاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک چائے کا چمچ دھنیا کا پیسٹ اور ایک چائے کا چمچ لیموں کے عرق کو لیں، اس مکسچر کی مالش متاثرہ حصے پر کریں اور ایک گھنٹے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ جھریاں کم

کرے دھنیے کے پتے وٹامن اے سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ ریڈیکلز سے لڑتا ہے جس سے عمر بڑھنے سے سامنے آنے والے اثرات جیسے جھریاں یا جلد ڈھلکنے کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔ اس مقصد کے لیے دھنیے کے پتوں کا پیسٹ بنائیں اور اس میں ایلو ویرا جیل مکس کرلیں، اس پیسٹ کو پندرہ منٹ کے لیے چہرہ پر لگا رہنے دیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…