ایتھوپیا : زرد بخار سے 10 اموات ،عالمی ادارہ صحت حرکت میں آگیا

7  ‬‮نومبر‬‮  2018

جنیوا(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ ایتھوپیا کے جنوب مغرب میں زرد بخار میں مبتلا دس افراد کی موت کے بعد وہ اپنے ہنگامی اسٹاک سے اس مرض کی 14.5 لاکھ ویکسین استعمال کے لیے نکال رہی ہے۔وولیٹا زون میں اس جان لیوا مرض کے پھوٹ پڑنے کی تصدیق ہو گئی ہے جو مچھروں کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔ رواں برس 21 اگست کو پہلے مریض کی تشخیص کے بعد سے اب تک 35 مریضوں کے اس بیماری میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے بتایا۔

اس بیماری کا پھیلاؤ تشویش کا باعث ہے کیوں کہ ایتھوپیا کے لوگوں کو بڑے پیمانے پر اس مرض کی ویکسین نہیں دی گئی۔زرد بخار کی علامتوں میں تیز بخار، سر درد، رنگت کا پیلا پڑ جانا، جوڑوں اور پٹھوں میں درد، نیم بے ہوشی، متلی اور قے شامل ہے۔اگرچہ زرد بخار کے مریضوں میں نسبتا بہت کم تعداد میں خطرناک حد تک علامات کا ظہور ہوتا ہے تاہم ان میں سے نصف لوگ سات سے دس روز کے اندر وفات پا جاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ خطّے میں تنازع اور لڑائی کے سبب مرض کے وسیع پیمانے پر پھیلنے کا خطرہ ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…