سردیوں میں قدرتی غذاؤں سے جلد کی حفاظت کریں

5  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سردی کا موسم جلد کو خشک اور مرجھا دیتا ہے اور اگر آپ اس سے بچاﺅ کے لیے مہنگے لوشنز اور کریموں پر ہزاروں روپے خرچ کر کے اپنی جلد میں نمی واپس لانے کی کوشش کررہی ہیں تو اس سے اچھا ہے کہ آپ قدرت کے وہ نسخے آزمائیں جو آسان اور کم خرچ ہیں۔ بس ان چند مزیدار اشیاء کا استعمال جلد میں صحت مندد چمک واپس لے آتا ہے۔

بلکہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ان غذاﺅں کا استعمال پورے موسم سرما میں آپ کی شخصیت کی جگمگاہٹ کو برقرار رکھے گا۔ کم عمری کا نکھار اگر آپ کی غذا میں وٹامن اے کی مقدار کافی نہیں تو آپ کی جلد بہت زیادہ متاثر ہوگی اور اس کی کمی سے جلد خشک اور جھڑنے لگے گی، اس کے مقابلے میں یہ وٹامن مناسب مقدار میں چہرے میں عمر بڑھنے سے پڑنے والے اثرات کو قریب بھی نہیں آنے دیتا اور یہ وٹامن آپ کو سبز پتوں والی سبزیوں جیسے پالک، ساگ یا دیگر میں باآسانی مل جاتا ہے، بس آپ ان سبزیوں کو ہفتے میں کم از کم ایک بار اپنی غذا کا حصہ ضرور بنائیں۔ جھریوں کا خاتمہ یہ تو سب کو معلوم ہے کہ ترش پھل جیسے مالٹے اور گریپ فروٹ وغیرہ ‘وٹامن سی’ سے بھرپور ہوتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ جلد کو سردی کے اثرات سے بھی بچاتے ہیں؟ یہ پھل سردی میں جلد میں پڑنے والے اثرات کو ختم کرتے ہیں اور ان میں ایسی ضروری غذائیت بھی شامل ہوتی ہے جو چہرے کو جھریوں سے متاثر نہیں ہونے دیتی۔ ہموار جلد سلفر ماسکس جلد کے لیے بہترین مانے جاتے ہیں مگر اس کی معدنیات سے بھرپور غذائیں جیسے انڈے اور ادرک جلد کو اندر و باہر سے صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، سلفر ٹشوز اور کھال کی لچک کی مرمت کرکے جلد کو ہموار رکھتا ہے اور اس کے ساتھ انڈے پروٹین سے بھرپور ہونے کی وجہ سے بالوں کے لیے بھی بہترین ثابت ہوتے ہیں۔ تحفظ اور بحالی سبز چائے جلد کے لیے

ایک آل راﺅنڈر مشروب ہے جو جلد کو سیاہ حلقوں سے تحفظ دیتی ہے اور خراشوں سمیت مہاسوں کے خلاف تریاق کا کام کرتی ہے، اس کے علاوہ گرین ٹی پینے والے عمر رسیدہ افراد اپنے ہم عمر افراد کے مقابلے میں ممکنہ طور پر زیادہ چست ہوتے ہیں اور کم ہی کسی کے محتاج ہوتے ہیں۔ ملائم و لچکدار مچھلی جیسے سالمون، ٹونا اور ٹراﺅٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

جو آپ کی خشک جلد میں نمی کو واپس لانے کے لیے بہترین جز ہے اور اس سے جھریاں اور ڈھلک جانے والی جلد کی شکایت میں بھی کمی آتی ہے۔ قدرتی سن بلاک ٹماٹر کو کھانا جلد کو سورج کی نقصان دہ الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے، واضح رہے کہ سورج کی شعاعوں سے جلد کو پہنچنے والا نقصان قبل از وقت بڑھاپے اور جلدی کینسر کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…