کینسر اتنی آسانی سے کیسے پھیلتا ہے؟ وجہ تلاش کر لی گئی

30  اکتوبر‬‮  2018

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) دہائیوں سے سائنسدان اس مسئلے پر الجھے ہوئے تھے کہ آخر کینسر کا مرض سامنے آئے بغیر آسانی سے کیسے پھیل جاتا ہے لیکن اب آخر کار اس کی وجہ تلاش کرلی گئی ہے۔ درحقیقت رسولیاں خون کی شریانوں میں عام خلیات کے مقابلے میں 200 زیادہ طاقت

سے گزرتی ہیں۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ لندن کالج یونیورسٹی کی اس تحقیق کے مطابق چونکہ کینسر زدہ خلیات میں ریسیپٹر بڑھ جاتے ہیں، تو وہ ایک گچھے کی طرح اکھٹے ایک طاقتور یونٹ کی طرح کام کرنے لگتے ہیں۔ ان ریسیپٹرز کو بلاک کرنا ممکنہ طور پر کینسر کو جسم میں پھیلنے سے روکنے میں مدد دے سکتا ہے۔ کینسر زدہ اور صحت مند خلیات کی  ضبوطی کی آزمائش کے لیے محققین نے ایک ڈیوائس تیار کی اور ان خلیات کی طاقت کو جانچا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ بریسٹ کینسر کے خلیات عام خلیات کے مقابلے میں 200 زیادہ طاقت سے آگے کی جانب بڑھے۔ جان لیوا مرض کے شکار یہ خلیات ایک مضبوط طاقت پیدا کرکے خون کی شریانوں کے کمزور مقامات سے گزر جاتے ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ کینسر زدہ خلیات کی طاقت ہماری توقعات سے بہت زیادہ تھی اور یہی وجہ ہے کہ وہ چھاتی سے ہڈیوں یا جسم کے کسی بھی حصے میں منتقل ہوجاتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ کینسر زدہ خلیات کے ریسیپٹرز کو بلاک کرنے سے رسولی کی طاقت کو خون کی شریانوں میں کم کیا جاسکتا ہے جس سے کینسر کو پھیلنے سے روکنے یا رفتار سست کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ کینسر اس وقت جسم کے دوسرے حصوں میں پھیلتا ہے جب مرض کے شکار حصے سے وہ دوران خون یا لمفی نظام میں داخل ہوجاتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طیب جریدے نیچر جرنل کمیونیکشن میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…