انار میں چھپا وہ فائدہ جو بڑھاپے کو دور بھگائے

27  اکتوبر‬‮  2018

برن (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انار میں قدرتی طور پر ایسی خاصیت پوشیدہ ہے جو بڑھاپے کو روکنے اور عمر کو طویل کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے ماہرین نے انار کی افادیت سے متعلق تحقیق کی جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ قدرتی طور پر انار ایسی خاصیت موجود ہے جو عمر بڑھانے اور بڑھاپے کو روکنے میں معاون ہے۔

ماہرین کے مطابق تحقیق کے دوران اس پھل کا نیا جز دریافت ہوا جو کسی معجزے سے کم نہیں کیونکہ انار میں موجود قدرتی خاصیت انسان کے پٹھوں اور مسلز کو جوان رکھتی ہے۔ تحقیقاتی ماہرین کے دوران مطالعے میں اُن معمر افراد کی تفصیلات اکھٹی کی گئیں جو انار کھاتے ہیں، ایسے لوگوں کو 60 برس کے بعد درد کی شکایت نہیں تھی اور نہ انہیں چلنے کے لیے کسی سہارے کی ضرورت تھی، عام الفاظ میں وہ کسی کے محتاج نہیں تھے۔ انارکا جوس گردوں اور دل کی بیماری کیلئے مفید ماہرین نے انار میں موجود یورلیتھیم مالیکیول کا چوہوں پر بھی تجربہ کیا تو اس دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ معدے میں مناسب مقدار کے جرثومے اور بیکٹریا سے یہ پھل لڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ چوہوں کی غذا میں جب انار کو شامل کیا گیا تو اُن کی عمر کی معیاد میں 45 فیصد تک اضافہ ہوا۔ انار جنت کا پھل ، بے شمار فوائد واضح رہے کہ انار کو پھلوں میں ہمیشہ خاص اہمیت حاصل رہی چونکہ اس کا شمار صحت بخش اور بیشمار بیماریوں و امراض کے علاج میں استعمال ہوتا ہے اس لیے اسے انار کو سْپر فروٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…