اسقاط حمل کی نئی ادویات کے ذریعے اووری کینسر سے تحفظ ممکن

16  اکتوبر‬‮  2018

اسکاٹ لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)اسقاط حمل کی ادویات اور اووری کینسر کے درمیان روابط دہائیوں قبل سامنے آئے تھے تاہم نئی تحقیق کے مطابق کھائی جانے والی اسقاط حمل کی نئی ادویات اس سے مزید تحفظ فراہم کرسکتی ہیں۔ ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق تحقیق کاروں نے نئی ادویات کے اثرات کو نوجوان خواتین میں اووری کینسر کی شرح کے لحاظ سے جانچا، جس کے مطابق نئی ادویات

میں ایسٹروجن اور پرانے پروجیسٹوجنز کا مادہ پرانی ادویات کے مقابلے میں کم پایا جاتا ہے۔ تحقیق کاروں کو معلوم ہوا کہ نئی ادویات کے ذریعے نہ صرف اووری کینسر کے خدشات کم ہوتے ہیں بلکہ طویل عرصے تک استعمال سے حفاظتی فوائد بھی کہیں زیادہ سامنے آتے ہیں۔  خواتین کو خطرناک بیماری سے محفوظ رکھنے کے 5 طریقے اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف آبرڈن میں تحقیق کی سربراہی کرنے والی ریسرچ فیلو لیزا آئیورسن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے موجودہ ہارمونل کونٹراسیپٹوز میں سابقہ ادویات سے اووری کینسر کے خدشات کو کم پایا ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ان ادویات کو جتنے زیادہ عرصے تک استعمال کیا جاتا ہے اتنے ہی اس کے خدشات کم ہوتے ہیں‘۔ تحقیق کاروں کے انکشافات تحقیق کے لیے لیزا آئیورسن اور ان کے ساتھیوں نے ڈنمارک کے 15 سے 49 سالہ 19 لاکھ خواتین کی تفصیلات کو جانچا۔ خواتین کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جن میں پہلی وہ جنہوں نے کبھی ادویات استعمال نہیں کیں، دوسری جنہوں نے حال ہی میں استعمال کیں ہو تاہم گزشتہ 12 ماہ کے دوران اس کے استعمال کو ترک کیا ہو، تیسری وہ جنہوں نے 12 ماہ سے قبل عرصے میں اس کا استعمال کیا ہو۔’پاکستان میں سالانہ 22 لاکھ اسقاطِ حمل ہوتے ہیں‘ تحقیق کاروں کو معلوم ہوا کہ جن خواتین نے کبھی ادویات کا استعمال نہیں کیا ان میں اووری کینسر کی شرح سب سے زیادہ ہے جبکہ جن خواتین نے ادویات لی ہیں ان میں اووری کینسر کی شرح کم ہے۔ انہوں نے معلومات کے حساب سے اندازہ لگایا کہ ہارمونل کونٹراسیپٹوز نے تقریباً 21 فیصد خواتین میں اووری کینسر کے خدشات کو کم کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…