اگر آپ یہ ڈرنک پینے لگے ہیں تو رک جائیں کیونکہ اس کا ایک بار کا استعمال ہی آپ کو مریض بنا سکتا ہے

3  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انرجی ڈرنکس کے روز بروز بڑھتے استعمال نے دل کی بیماریوں میں اضافہ کر دیا۔سائنسدانوں نے انتباہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف کولڈ ڈرنکس برانڈ کے استعمال کے بعد اب انرجی ڈرنکس کی نئی سوغات نے دل کی بیماریوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

عام عوام کو شاید پتہ نہیں کہ جب انرجی ڈرنکس میں موجود میٹھے کی بھاری مقدار کیفین نامی کیمیکل سے ملتی ہے تو دل کی صحت پر اس کے نہایت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔کیفین دیگر کولا مشروبات میں بھی پایا جاتا ہے لیکن انرجی ڈرنکس میں اس کی مقدار نہ صرف خصوصی طور پر بڑھائی جاتی ہے بلکہ زیادہ میٹھے کے ساتھ ملکریہ اتنا خطرناک ہو جاتا ہے کہ محض چند گھنٹوں میں ہی دل کی دھڑکن کو بے ترتیب اور بلڈ پریشر میں غیر معمولی اضافہ کردیتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انرجی ڈرنکس کے انسانی صحت پر اثرات سے متعلق حالیہ تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب ایک لیٹرانرجی ڈرنک پر تجربات کئے تو انہیں معلوم ہوا کہ اس میں میٹھے کی مقدار 108گرام تھی، جو کہ اوسطاً 27 کھانے کے چمچ کے برابر ہے، جبکہ اس میں کیفین کی مقدار 320 ملی گرام پائی گئی۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ اگر کیفین کی اتنی مقدار والا مشروب میٹھے کے بغیر پیا جائے تو اس کے اثرات زیادہ نقصان دہ نہیں ہوتے لیکن اسی مقدار کی کیفین کے ساتھ میٹھے سے بھرپور مشروب پینے سے نقصان بڑھ جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…