آنکھوں کے گرد حلقوں کابہترین علاج

16  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل ہر کوئی بے خوابی یا رات تک جاگنے کا عادی ہے جس کی وجہ سے آنکھوں کے گرد حلقے ہونا عام سی بات ہے۔ کیا آپ بھی آنکھوں کے گرد حلقوں کی وجہ سے پریشان ہیں اگر ہاں تو آج ہم آپکو چند ایسی مفید اور آزمودہ کام کی باتیں بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ مہینوں میں نہیں بلکہ دنوں میں اپنی اںکھوں کے گرد موجود حلقوں کو ختم کر سکتے ہیں ۔

پاؤں کے تلوؤں میں سرسوں کے تیل کی مالش کرنے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے اور حلقے بھی غائب ہوجاتے ہیں۔ کھانے کے بعد سونف کھانے سے حیرت انگیز طورسیاہ حلقوں سے نجات حاصل ہوجاتی ہے۔ آنکھوں کے گرد سیاہ جلد کا لیموں سے زیادہ اچھا علاج کوئی نہیں ، شہد اور لیموں کا پیسٹ لگانے سے مرض ختم ہوجاتا ہے۔ وہ خواتین جو آنکھوں کے ارد گرد جلد پر پڑنے والے دھبوں سے پریشان ہیں ان کو چاہیے کہ وہ گاجر کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں۔ آنکھوں کے حلقوں کے گرد ناریل کے تیل کی مالش کریں اور حلقوں پر لگا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں، پھر اس کے بعد نیم گرم پانی یا صاف تولیےسے اسے صاف کرنے سے سیاہ حلقوں میں حیرت انگیز کمی دکھائی دیتی ہے۔ اس کے علاوہ مچھلی کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں کیونکہ مچھلی جلد اور آنکھوں دونوں کے لیے مفید ہے ۔ خیال رہے کہ یہ بات درست ہے کہ اللہ کی دی ہو ئی بیش بہا نعمتوں سے ایک نعمت آنکھیں ہیں جس طرح روشنی کی قدر اندھیرے میں رہنے والے جانتے ہیں اس ہی طرح بینائی کی قدرو قیمت وہ ہی جانتے ہیں جو اس سے محروم ہوتے ہیں ۔ آنکھوں کی جتنی بھی حفاظت کی جائے کم اس لیے آپ اپنی غذا میں ایسی چیزوں کا استعمال زیادہ کریں جو آپ کی آنکھوں کی بینائی کے لیے مفید اور کارآمد ہو ں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…