بھنڈی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند غذا ہے

15  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھنڈی ایسی سبزی ہے جو لگ بھگ ہر موسم میں ہی دستیاب ہوتی ہے اور گوشت کے ساتھ پکائی جائے یا اس کے بغیر، مزیدار ہی ثابت ہوتی ہے۔ اسی طرح اس میں مصالحہ بھر کر بھی پکایا جاسکتا ہے اور یہ صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے، جس کی وجہ اس میں موجود منرلز، وٹامنز اور فائبر کی موجودگی ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید سبزی ہے؟ اس میں موجود فائبر ہاضمے کو مدد دیتا ہے، جبکہ پوٹاشیم کی موجودگی بلڈ پریشر کو مستحکم کرتی ہے اور پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رکھ کر جسمانی وزن میں کمی میں بھی مدد دیتی ہے۔ تاہم اس کو اکثر غذا کا حصہ بنانا بلڈ شوگر لیول کو ریگولیٹ کرنے اور ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ بھنڈی 2 قسم کے فائبر سے بھرپور سبزی ہے اور اسی لیے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مثالی غذا سمجھی جاسکتی ہے۔ اس میں موجود فائبر شوگر کے سست اخراج کو یقینی بناتا ہے جبکہ انسولین کو حرکت میں لاتا ہے۔ بھنڈی کی جلد اور بیج بلڈ گلوکوز لیول کو کم کرتے ہیں اور اسی وجہ سے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے محفوظ سبزی ہے۔ اس سے ہٹ کر بھی اس میں موجود انزائمے انسولین کی حساسیت بڑھاتے ہیں جبکہ لبلبے انسولین پیدا کرنے والے خلیات کی پیداوار کو مستحکم رکھتے ہیں۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ بھنڈی میں موجود اجزاء زیادہ چربی سے بھرپور غذا کھانے سے لاحق ہونے والے میٹابولک امراض کا خطرہ کم کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے بلڈگلوکوز کی سطح کم ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…