صحت مند رہنے کے لیے باقاعدگی سے ورزش کریں

11  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ ہر انسان صحت مند ،تندرست اور تونا رہنا چاہتا ہے اور اس کے لیے وہ ہزار جتن کرتا ہے ۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ صحت مند رہنے کا آسان ترین نسخہ ورزش ہے اگر آپ اپنی روزمرہ زندگی میں ورزش کو اپنا معمول بنا لیں گے تو آپ بہت سی بیماریوں سے نا صرف محفوظ رہیں گے بلکہ بیماریوں سے بچاؤ کے لیے آپ کی قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوگا ۔

باقاعدگی سے ورزش کرنے سے آپ جسمانی اور زہنی سکون ملتا ہے ۔ اس لیے خیال رہے کہ آپ کی عمر چاہے جو بھی ہو،‏ صحت‌مند رہنے کے لیے باقاعدگی سے ورزش کرنا ضروری ہے۔ اگر ہم ورزش کے فوائد پر نظر ڈالیں تو وہ بے شمار ہیں کیا آپ جانتے ہیں کے ورزش کرنا اتنا اہم کیوں ہے ؟ تو ہم آپ کو بتا تے ہیں ۔ ورزش کرنے سے نیند اچھی آتی ہے ، جسم لچک‌دار رہتا ہے ، ہڈیاں اور پٹھے مضبوط رہتے ہیں، وزن کم ہوتا ہے یا مناسب رہتا ہے ، ڈیپریشن ہونے کا خطرہ کم رہتا ہے ، کم‌عمر میں مرنے کا خطرہ کم ہوتا ہے ۔ ‏‏ کیا آپ کو علم ہے کہ ورزش نہ کرنے کی وجہ سے دل کی بیماری ہو سکتی ہے ، ذیابیطس ہو سکتی ہے ، بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے ، کولیسٹرول بڑھ سکتا ہے اور فالج بھی ہو سکتا ہے ۔‏ واضح رہے کہ ہر شخص کو اپنی عمر اور صحت کے مطابق ورزش کرنی چاہیے۔‏ اِس لیے کوئی نئی ورزش شروع کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا اچھا ہوگا۔‏ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کو ہر روز کم‌ازکم ایک گھنٹہ کھیل کود کرنی چاہیے۔‏ بالغوں کو ہر ہفتے ڈھائی گھنٹے ہلکی پھلکی ورزش یا پھر سوا گھنٹہ سخت ورزش کرنی چاہیے۔‏

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…