ادرک کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

1  اگست‬‮  2018

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ کو اکثر سانس میں بو کا سامنا ہوتا ہے؟ تو اس کی کئی وجوہات اور عناصر ہوسکتے ہیں اور آپ کی کچھ غلطیاں بھی ہوسکتی ہیں۔ تو اگر آپ کو اکثر اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو پریشان مت ہوں، درحقیقت اس کا بہت آسان اور بہترین علاج موجود ہے، مگر اکثر افراد اس پر توجہ تک نہیں دیتے۔ جرمنی کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ادرک جسمانی وزن

میں کمی سمیت متعدد فوائد کی حامل ثابت ہوتی ہے مگر اس کا ایک اور فائدہ لوگوں کو معلوم نہیں اور وہ ہے سانس کی بو سے نجات۔ ادرک میں موجود ایک کمپاﺅنڈ سکس gingerol اس مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ کملاﺅنڈ تھوک میں موجود انزائمے متحرک کرتا ہے جو کہ سانس میں بو کا باعث بننے والے عناصر کی روک تھام کرتے ہیں۔ ادرک کھانے سے تھوک میں sulfhydryl آکسائیڈ کی سطح 16 گنا محض چند سیکنڈ میں بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں سانس میں بو سے نجات ملتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ادرک کھانے سے سانس کی بو کم ہونے لگتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف ایگریکلچرل اینڈ فوڈ کیمسٹری میں شائع ہوئے۔ اس سے قبل امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ عام طور پر سانس میں بو جسم میں پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن کی علامت ہوتی ہے۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر ایڈا ایس کوپر کے مطابق اس غلط فہمی میں مت رہیں کہ روزانہ چار بار ما?تھ واش کا استعمال کرنا سانس کی بو کا علاج ثابت ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کا منہ زیادہ خشک ہوتا ہے تو اس میں تھوک کم بنتا ہے اور جب لعاب دہن کم ہوتا ہے تو غذائی ٹکڑے اور بیکٹریا زیادہ وقت تک منہ کے اندر موجود رہنے لگتے ہیں انہوں نے بتایا کہ اگر اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو روزانہ زیادہ مقدار میں پانی پینا اس کا آسان ترین علاج ثابت ہوسکتا ہے جبکہ کافی، الکحل، تمباکو نوشی یا مخصوص ادویات کے حوالے سے خبردار رہنا چاہئے جو منہ کو خشک کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ویسے کیا آپ دانتوں کی صفائی کے زیادہ موثر طریقے جانتے ہیں جن کے لیے برش کی ضرورت نہیں؟۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…