خراٹوں سے نجات پانا بہت آسان

20  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ نیند کے دوران خراٹے لیتے ہیں؟ ویسے تو یہ اتنے نقصان دہ نہیں ہوتے تاہم ان کی شدت بڑھنے سے دماغی افعال پر اثرات مرتب ہوتے ہیں جن سے فالج، دل کے دورے اور ڈپریشن سمیت مختلف امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ مگر یہ عادت گھر والوں کی نیند بھی متاثر کرتی ہے جن کے لیے کسی خراٹے لینے والے شخص کے قریب سونا آسان نہیں ہوتا۔ اگر آپ یا کوئی پیارا اس عادت کا شکار ہے۔

تو ان آسان گھریلو ٹوٹکوں کو آزما کر دیکھیں، ہوسکتا ہے یہ کارآمد ثابت ہوں۔ لوگ خراٹے کیوں لیتے ہیں؟ سونے سے قبل کھانے سے گریز کریں سونے کے وقت سے پہلے کھانے یا بہت زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے، کیونکہ جب معدہ غذا سے بھرا ہو تو یہ اس سانس کے ردہم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس سے خراٹوں کا خطرہ بڑھتا ہے کیونکہ جسم کو غذا ہضم کرنے کے لیے زیادہ ہوا کی ضرورت ہوتی ہے۔ وٹامن سی کا زیادہ استعمال اگر آپ خراٹے لینے کے عادی ہیں تو ممکنہ طور پر نتھوں میں موجود ہوا کی گزرگاہ کا بند ہونے کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ وٹامن سی نظام تنفس کی صحت بہتر کرنے کے لیے اہم جز ہے۔ وٹامن سی کے استعمال سے ناک کو صاف رکھنے میں مدد ملتی ہے، وٹامن سی سے بھرپور غذائیں جیسے لیموں، مالٹے، پپیتا، اسٹرابیری اور دیگر سے اس حوالے سے مدد لی جاسکتی ہے۔ سیب اور گاجر سے مدد لیں 2 گاجریں، 2 سیب، ایک لیموں کا ٹکڑا، ایک ادرک کا ٹکڑا اور ایک کپ اورنج جوس لیں، ان چیزوں کو آپس میں مکس کرلیں اور سونے سے کچھ گھنٹے پہلے پی لیں۔ سونے کا انداز بدلنا اگر آپ پیٹھ کے بل چت لیٹ کر سوتے ہیں تو گلے کے مسلز کھچ جاتے ہیں اور نزدیک آجاتے ہیں، اس طرح سانس لینے پر وائبریشن پیدا ہوتی ہے جو خراٹوں کا باعث بنتی ہے، پہلو کے بل سونا آپ کے گلے کے مسلز کو قریب لانے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، جس سے خراٹوں کا مسئلہ بھی حل ہوسکتا ہے۔ ٹینس بال کیا آپ کو معلوم ہے کہ اکثر لوگ خراٹے اُس وقت لیتے ہیں جب وہ چت یا بالکل سیدھے لیٹے ہوئے ہو، تو اس سے بچنے کے لیے ایک ٹینس بال خراٹے لینے والے شخص کے پاجامے یا شلوار سے ایک سیفٹی پن کی مدد سے لگا دیں۔ جب وہ شخص چت لیٹے گا تو ٹینس بال اس کے لیے بے آرامی کا باعث بنے گی اور وہ ایک بار پھر کروٹ لینے پر مجبور ہوجائے گا۔

ہر وقت تھکاوٹ کا باعث بننے والی حیرت انگیز وجوہات سر اونچا کرنا خراٹوں سے آسان نجات کے لیے اپنا سر بستر پر چار انچ تک اونچا کرلیں، یعنی موٹا تکیہ یا زیادہ تکیوں سے سر کو اونچا کرلیں، اس طرح زبان گلے کو بلاک نہیں کرسکے گی اور سانس کی گزرگاہ کھلی رہے گی۔ ناک کو صاف رکھیں اپنے ناک کو صاف رکھنا خراٹوں سے نجات کا ایک سادہ حل ہے۔ ناک میں جمع ہونے والا کچرہ

سانس کی گزرگاہ میں رکاوٹ بنتا ہے جس کے نتیجے میں منہ سے سانس لینا پڑتا ہے جو خراٹوں کا باعث بنتا ہے۔ بھاپ سے مدد لیں اس بات کو یقنی بنائیں کہ آپ ناک کے ذریعے سانس ٹھیک طرح لے رہے ہوں، جیسا اوپر بتایا جاچکا ہے کہ بہتی ہوئی ناک گلے میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے، ہوسکتا ہے کمرے کی خشک ہوا ناک سے سانس لینے میں مشکلات بڑھائے تو بھاپ کے ذریعے اسے کھول کر خراٹوں سے بچا جاسکتا ہے۔

یہ طریقہ اس وقت مددگار ثابت ہوتا ہے جب خراٹے کسی الرجی یا نزلہ زکام کے باعث ہوں۔ بستر کی چادر بدلتے رہیں اگر آپ دن بھر ٹھیک رہتے ہیں مگر رات کو ناک سے سانس لینے میں مسئلہ پیش آتا ہے تو ایسا ممکنہ طور پر الرجیز کے باعث ہوتا ہے، آپ کے بستر کی چادر میں الرجی کے اسباب سانس کی گزرگاہ کو بلاک کرکے خراٹوں کا راستے کھولتے ہیں، لہذا اپنے بستر کی چادر اور تکیوں کے کورز وغیرہ کو

جلد بدلنے کی عادت اپنا کر آپ اس خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔ پودینہ کا تیل پودینے کا تیل یا اس کا ماﺅتھ واش ایسی چیزیں ہیں جو خراٹوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں، پودینے کے تیل کو اپنے ناک کے ارگرد مل لیں تاکہ سانس کی گزرگاہ کھل جائے، جبکہ پودینے کا ماﺅتھ واش گلے کے ٹشوز کی خرابیوں کے خلاف مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ جسمانی وزن میں کمی ایک تحقیق کے مطابق خراٹوں کے شکار افراد اگر اپنا

جسمانی وزن 10 فیصد تک کم کرلیں تو ان کے منہ اور ناک کے مسائل بھی ختم ہوجاتے ہیں۔ تمباکو نوشی سے گریزسگریٹ گلے کی جھلیوں کو سوجنے پر مجبور کردیتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی کرنے والے 24 فیصد افراد بہت بلند آواز میں خراٹے لینے کے عادی ہوتے ہیں، لہذا اس عادت سے نجات خراٹوں سے بھی بچا دیتی ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…