کیا ذیابیطس کے مریض گڑ کھا سکتے ہیں؟

16  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ذیابیطس کے شکار افراد میں اکثر کچھ میٹھا کھانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے اور اس کی شدت کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے۔ تاہم ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے چینی زہر تصور کی جاسکتی ہے تو اس کے متبادل کے طور پر گڑ کو بھی ایک اچھا آپشن سمجھا جاتا ہے۔ یقیناً گڑ صحت کو متعدد فوائد پہنچاتا ہے مگر کیا یہ واقعی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے صحت بخش انتخاب ہے۔

یہ میٹھی سوغات صحت کے لیے فائدہ مند کیا یہ چینی کے مقابلے میں فائدہ مند ہے؟ گڑ مٹھاس کی ایک روایسی قسم ہے جو کہ گنے کے رس کو ابال کر تیار کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹھوس حالت میں یہ چینی کے مقابلے میں کم ریفائن ہوتا ہے جبکہ اس میں پوٹاشیم، آئرن اور کیلشیئم سمیت متعدد اہم اجزاءبھی موجود ہوتے ہیں، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہائی بلڈ شوگر کے شکار افراد گڑ کھا سکتے ہیں۔ اس کا بھورا رنگ ہوسکتا ہے کہ صحت بخش لگتا ہے مگر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ کوئی اچھا انتخاب نہیں۔ اس میں شوگر ہوتی ہے جی ہاں واقعی اس میں بہت زیادہ مٹھاس ہوتی ہے، گڑ یقیناً غذائیت سے بھرپور میٹھی سوغات ہے مگر اس میٹھے متبادل کے اندر 65 سے 85 فیصد تک سکروز ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے موزوں نہیں۔ کیا ذیابیطس کے مریض آم کھا سکتے ہیں یا نہیں؟ بلڈ شوگر لیول بڑھانے کا باعث گڑ کھانے سے جسم کے اندر گلوکوز کی سطح پر ویسے ہی اثرات مرتب ہوتے ہیں جیسے چینی کھانے سے۔ بیشتر افراد کا خیال ہے کہ چینی کو گڑ سے بدل دینے سے انہیں بلڈ شوگر لیول کو مستحکم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے مگر ایسا ہوتا ہے۔یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…